سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا چونکا دینے والا میسج منظرعام پر آگیا

بھارتی فلمی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ طور پر خودکشی کی خبر نے جہاں پوری بولی ووڈ انڈسٹری کو سکتے میں مبتلا کردیا وہیں ان کی موت کی خبر ان کے پرستاروں کے لئے بھی کسی سانحہ سے کم نہیں تھی۔ تاہم ممبئی پولیس کی جانب سے 14 جولائی 2020 کو مرنے والے بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات شروع کی گئی۔

اس سلسلے میں بھارتی انویسٹیگیشن ایجنسی سی بی آئی اور ناکورٹیکس کنڑول بیورو (این سی بی) کی جانب سے موت کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ جس کے بعد تحقیقات کے شروع ہونے کے اچانک کچھ روز بعد بھارتی اداکارہ اور سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ رییاء چکرابوٹی اور ان کے بھائی کو اچانک حراست میں لے لیا گیا۔ جنہوں نے دوران تفتیش بڑے بڑے بولی ووڈ اسٹاروں کا منشیات استعمال کرنے کا انکشاف کیا۔ جن بولی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور راکول پریتھ سنگھ کا نام کافی خبروں میں رہا۔

ابھی اس حوالے دو بولی ووڈ اداکاراؤں کے چرچے چل ہی رہے تھے کہ اچانک ایک واٹس ایپ چیٹ کی خبر منظر عام پر آتی ہے جس کے مطابق بھارتی فلم اسٹار کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون کسی شخص سے مال یعنی ڈرگز مانگ رہیں ہیں۔

Image Source: Instagram

اب اس کیس نے اچانک ایک اور نیا رخ اختیار کرلیا ہے، جب بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورہ کی تحقیقات کے دوران ایک ایس او ایس سامنے آیا جوکہ سوشانت سنگھ راجپوت نے 5 روز قبل اپنی بہن میتو سنگھ کو بھیجا تھا جس کے مطابق “ان کی زندگی خطرے میں ہے”۔ اس میں حیرت زدہ بات یہ بھی ہے کہ یہ میسج سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بہن کو اس وقت بھیجا جب ایک روز قبل ان کی سابقہ مینیجر دیشا سالیان نے ممبئی کی ایک بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

ساتھ ہی ساتھ اس حوالے سے خبریں یہ بھی زیر گردش ہیں کہ اس ہی دن سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریحاء چکرابوٹی نے بھی ان کا گھر چھوڑ دیا تھا اور انہوں نے انھیں بلاک بھی کردیا تھا۔

اس حوالے سے مزید خبریں یہ بھی سامنے آئی ہیں کہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بہن کو فون کرنے سے قبل اپنی گرل فرینڈ ریحاء چکرابوٹی کو کافی بار کال کی البتہ انہوں نے ان کا فون نہیں اٹھایا، جس کے بعد انہوں نے اپنی اپنی بہن کو کال کی جن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجھے ہی پھنسائیں گے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کے اپارٹمنٹ میں رہنے والے لوگوں کا ان کی موت کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کچھ دن سے پریشان نظر آرہے تھے کیونکہ ان کا نام ان کی مینجر کی موت کے ساتھ جوڑا جارہا تھا۔

Image Source: Twitter

بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ کے مطابق، اداکار سرشانت سنگھ کا اپنی بہن میتو سنگھ کو میسج کیا گیا جو کہ ” مجھے ڈر لگ رہا ہے، مجھے مار دیں گے”. جبکہ اس ہی دوران سوشانت سنگھ اپنی بہن سے بات کرتے ہوئے ریحاء چکرابوٹی کا نام لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے بن بہت ضروری ہے کہ میں اس سے بات کروں، مجھے ڈر ہے وہ لوگ مجھ پر کچھ نا ڈال دیں۔

اس حوالے سے ریحاء چکرابوٹی اپنا بیان ریکارڈ جمع کروا چکی ہیں کہ وہ بہت زیادہ اداس تھیں، اس دوران ان سے سوشانت سنگھ راجپوت کے وہ ان کا اپارٹمنٹ چھوڑ کر چلی جائیں جب تک وہ انزائٹی سے باہر نہ آجائیں۔ جبکہ نمبر بلاک کرنے کے حوالے سے ریحاء چکرابوٹی کا کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے پورا دن ہوچکا تھا کہ وہ مجھے نا کال کرتے اور نہ کرتے تھے، ان دعویٰ ہے کہ انہوں نے انھیں اپنی زندگی سے نکال دیا تھا۔

واضح رہے ابھی بالی ووڈ اداکارہ ریحا چکرابوٹی این سی بی کی حراست میں ہیں جہاں ان سے ناصرف مزید تفتیش کی جاری ہے بلکہ پولیس اب اس کیس کو ہر رخ سے دیکھ رہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago