Categories: صحت

حبس اور شدید گرمی،ایسے میں پسینے کی بُو سے کیسے نجات پائیں؟

موسم گرما میں ہر گزرتے دن کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کا ہی امکان ہے۔ گرمی اور حبس کا موسم ہے ایسے میں پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم اکثر افراد میں یہ جسمانی بو کا باعث بنتا ہے۔ ویسے یہاں یی جاننا ضروری ہے کہ پسینہ میں کوئی بو نہیں ہوتی درحقیقت سطح پر موجود بیکٹریا کا رابطہ پسینے سے ہوتا ہے تو جسمانی بو پیدا ہوتی ہے۔ لہٰذا اگر اس موسم میں اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے یا آپ کو اس کی بُو کے مسئلے کا سامنا رہتا ہے تو اس سے نجات اب بہت آسان ہے اور یہ آسان طریقے یہاں بتائے جارہے ہیں۔

بیکنگ سوڈا

Image Source: Unsplash

بیکنگ سوڈا جسمانی بُو کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، بیکنگ سوڈا اور پانی کا پیسٹ بنائیں اور اسے مختلف حصوں جیسے بغلوں، پیروں اور ہاتھوں پر لگانا بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

عرق ِگلاب

Image Source: Unsplash

عرق گلاب ناگوار بدبو کو دور کرنے کا سب سے پُرانا اور قدیمی نسخہ ہے عرق گلاب کو نہانے کے پانی میں شامل کرنا پسینے سے پیدا ہونے والی بو کو دور کرتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچانے میں مددگار اور فطرت کا پرفیوم ہے۔

پھٹکری

Image Source: Unsplash

جسم کی بدبو کو دور کرنے میں پھٹکری بھی کار آمد ثابت ہوتی ہے ۔ایک چائے کے چمچ پھٹکری کا نہانے کے پانی میں اضافہ بھی اس حوالے سے مدد دیتا ہے، اس میں پودینے کے چند پتوں کو بھی پیس کر شامل کریں۔

لیموں

Image Source: Unsplash

ایسڈک اجزاء سے بھرپور لیموں میں بے شمار خواص اور فوائد موجود ہوتے ہیں یہ بیکٹیریاز کو فوراً ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے پسینے کی بد بو سے بچنے کے لیے  پانی میں چند قطرے لیموں کا عرق ڈال کر نہانے سے پسینے کی بدبو ختم ہو جائے گی۔

ٹی ٹری آئل

Image Source: Unsplash

اس آئل کے 2 قطرے اس تیل کو 2 کھانے کے چمچ پانی یا عرق گلاب میں شامل کریں اور اسے روئی کی مدد سے بغلوں پر لگالیں۔

روز میری

Image Source: Unsplash

یہ اینٹی بیکٹیریل جڑی بوٹی کہلاتی ہے۔ روزمیری تیل کو براہ راست اپلائی کرنے سے ناخوشگوار مہک سے فوری نجات ملتی ہے۔

کلون

Image Source: Unsplash

نہانے کے پانی میں کلون کا اضافہ کرنا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ نہانے کے آخر میں کلون کی کچھ مقدار پانی میں ملائیں اور جسم پر ڈال لیں ۔ یہ عمل بُو دور کرنے کیساتھ جسم کو ٹھنڈک بھی پہنچاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ریت کے طوفان کیوں آتے ہیں؟ سعودی عرب، عراق، کویت، ایران اس کی لپیٹ میں کیوں ہیں؟

بے بی پاؤڈر

Image Source: Unsplash

بے بی پاؤڈر چونکہ بچوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے اس لیے اس میں اہم اور خالص اجزاء شامل کیے جاتے ہیں۔ اس لیے یہ پسینے کی بدبو کو لمبے عرصہ تک ختم بھی کرسکتا ہے۔

صندل پاؤڈر

Image Source: Unsplash

یہ پاؤڈر اپنی قدرتی دلفریب خوشبو کی بدولت کافی پسند کیا جاتا ہے۔اس پاؤڈر کو پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ تیار کرلیں اور اسے انڈرآرم میں لگائیں اور خشک ہونے تک چھوڑ دیں پھر صاف پانی سے دھولیں۔ اس کے علاوہ سفید سرکہ میں صندل کا پاؤڈر یا تیل شامل کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago