غریب سائیکل مکینک کو شوگر جعلسازی میں ایف بی آر کا نوٹس موصول

حال ہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ملک میں چینی بحران اور اس میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی گئی، جس نے حقائق نے ہوش آڑا کے رکھ دیئے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ شوگر ملز مالکان نے تمام چینی 1 ہزار 2 سو 39 لوگوں کو بیچی، لیکن ان میں بیشتر ایسے صارفین تھے جو کہ غیر تصدیق شدہ ٹیکس دہندگان تھے۔

چینل 24 نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (اہف بی آر) کی رپورٹ میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ جن افراد کو مالکان کی جانب سے چینی بیچی گئی، ان میں 93 فیصد افراد غیر تصدیق شدہ ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ تصدیق شدہ ٹیکس دہندگان میں ایک نام امتیاز احمد شامل ہے، جوکہ ایک سائیکل مکینک ہے۔

Image Source: Free Market Sugar

تفصیلات کے مطابق رواں برس ملک میں شدید قسم کا چینی کا بحران پیدا ہوا تھا، جس کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے شوگر اسکینڈل پر اپنی ایک تفصیلی رپورٹ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پیش کی تھی۔ جیسے ناصرف وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ناصرف پبلک کی بلکہ ان کے خلاف کاروائی کا بھی اعلان کیا تھا، اس دوران وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ اس رپورٹ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور تمام مافیا کو بےنقاب کروائیں گے۔

بعدازاں اس اسکینڈل کی جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، تو چند حیران کن حقائق سامنے آئے، جیسے کے شوگر ملز مالکان کی جانب چینی کے خریدار جن لوگوں کو بتایا، ان میں بیشتر افراد روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور ہیں۔ جہاں شوگر ملز مافیہ کا بیشتر ریکارڈ جعلی ہے وہیں جن کو خریدار ظاہر کیا گیا ہے، ان میں ڈائیور، مالی اور مزدور وغیرہ شامل ہیں۔

Image Source: Twitter

اس رپورٹ میں فیصل آباد میں واقع ہنزہ شوگر ملز پر الزام ہے کہ اس نے سال 2017 جون سے سال 2020 جون تک 6 بلین سے زائد کی چینی جن لوگوں کو بیچی ان میں بیشتر فرضی یا غیر تصدیق شدہ افراد ہیں۔ انہی لوگوں میں ایک نام ایک غریب سائیکل مکینک کا بھی یے، جس نے مذکورہ ملز سے بڑی تعداد میں چینی خریدی۔

اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایک غریب سائیکل مکینک احمد کو اس بڑی مقدار میں چینی خریدنے کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ اس حوالے خبریں ہے کہ کمپنی ریکارڈ کے مطابق سائیکل مکینک احمد نے ہنزہ شوگر ملز سے 80 لاکھ روپے کی چینی خریدی ہے۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب اس نوٹس پر غریب سائیکل مکینک احمد کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ساتھ 80 لاکھ روپے اپنی خواب میں بھی نہیں دیکھے ہیں۔ اس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اس کے پاس تو اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ وہ لاہور میں واقع ایف بی آر کت دفتر بھی جاسکے اور اپنی بے گناہی پر بات بھی کرسکے۔

غریب سائیکل مکینک احمد کے پڑوسیوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ احمد حقیقتاً ایک غریب آدمی ہے، اس کے پاس اپنا گھر بھی نہیں ہے۔ ہمیں بالکل بھی ایسا نہیں لگتا کہ اس کے پاس اتنی بڑی رقم بھی ہوسکتی ہے۔

لہذا اس سلسلے میں اہل محلہ نے فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) کی انتظامیہ سے درخواست کی اس پورے معاملے کا نوٹس لیا جائے، اور اس جعلسازی کت مقدمے سے احمد کو نکالا جائے۔ جبکہ اس معاملے میں ملوث اصل مجرمان کو پکڑا جائے، جنہوں نے اس پوری جعلسازی کا پلان بنایا۔

سائیکل مکینک احمد کے مطابق اس کے پانچ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، اور وہ ان کی کفالت اپنے اس پنکچر کے کام سے لگاتا ہے، وہ روزانہ سائیکل اور موٹر سائیکل کے پنکچر لگاتا ہے، وہ ہی اس کی آمدنی ہے۔ اس معاملے کے سے کہنا تھا کہ 3 دسمبر کو اسے اچانک ایف بی آر کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا۔ احمد کے مطابق وہ کبھی بھی شوگر مل نہیں گیا ہے، البتہ اسے اس کی جعلسازی کے مقدمے میں طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے حکومت نے ملک بھر کسی بھی قسم کے کام میں مافیاز کے خلاف کارروائی کا اعلان کررکھا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے اس بات کو باور کروایا ہے کہ کسی بھی قسم مافیا ہو( چینی، آٹا) وغیرہ وغیرہ سب سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

1 day ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

7 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago