اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش

حال ہی میں اداکارہ صرحا اصغر نے عاصم نامی شخص پر دعویٰ دائر کیا ہے کہ اس نے اداکارہ کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ہے۔

Image Source:Instagram

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ  یکم اگست کو پیش آیا جب اداکارہ کسی گھریلو کام سے مارکیٹ گئی تھیں۔

Srha Asghar Zyadti

پولیس کو دیے گئے بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بازار سے واپس آتے ہوئے ایک آوارہ شخص ان کے پیچھے لگ گیا اور آوازیں کسنے لگا، عاصم نامی شخص نے ان کا گھر تک پیچھا کیا اور دروازے تک آ گیا۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے ان  کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی جس سے ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے، تاہم انہوں نےجلدی سے گھر کی گھنٹی بجا کر شوہر کو بلایا ۔

 اداکارہ کے دیے گئے بیان کے مطابق ان کے شوہر عمرمرتضی اور ملزم عاصم کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی آوازیں سن کر محلے کے لوگ بھی آگئے۔ جس کے بعد اداکارہ اور ان کے ۔شوہر اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر تھانے لے گئے

واقعہ کی ایف آئی آر  اداکارہ کے شوہر عمر مرتضیٰ کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔

کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔گذشتہ ماہ دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا واقعات پیش آئے تھے ۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago