خلا کیسی ہے ، وہاں کا ماحول کیسا ہو گا؟ وہاں کی خوشبو کیسی ہوگی؟ زمین پر رہنے والے لوگ ہمیشہ ہی خلا کے بارے میں جاننےکیلئے پُرتجسس رہتے ہیں بلکہ اکثر لوگ تو خلا بازوں کے تجربے کو خود بھی محسوس کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے حال ہی میں لوگوں کے تجسس کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسا پرفیوم تیار کرلیا ہے جس کی خوشبو خلا جیسی ہے۔ یہ پرفیوم خلا بازوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جو کہ جلد ہی عوام کو بھی میؔسر ہوگا اور وہ یہ جان سکیں گے کہ خلا کی فضا اور ماحول میں کیسی خوشبو آتی ہے۔”ایو دی اسپیس نامی اس پرفیوم کیمیا دان اسٹیو پیئرس نے تیار کیا ہے، انہیں ناسا نے خلا کی خوشبو بنانے کے لیے 2008 میں پیشکش کی تھی۔
“ایو دی اسپیس”پرفیوم بنانے والے کیمیا دان اسٹیو پیئرس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خوشبو کو بنانے کے لیے متعدد خلابازوں کی رائے جانی جنہوں نے انہیں خلا کی خوشبو کی تفصیل بتائی۔
خلا کی خوشبو کے حوالے سے ایک خلاباز نے بتایا ہے کہ خلا میں ایسی خوشبو آتی ہے جیسے گولی چلنے کے فوراً بعد آتی ہے اور یہ خوشبو کسی جلی ہوئی چیز کی خوشبو کی طرح ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کی ریسرچز سے لوگوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کو سیکھنے میں مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…