بہن کے قدموں تلے بھائیوں نے اپنی ہتھلیاں بچھادیں، دلہن کی انوکھی انٹری

شادی کا دن ہر لڑکے اور لڑکی کے لئے خاص ہوتا ہے، آج کل اس دن کو یادگار بنانے کے لئے دولہا دلہن کے جوڑے سے لیکر شادی ہال میں ان کی منفرد انٹری تک ہر چیز کو منفرد بنانے کا شوق زور پکڑتا جا رہا ہے جبھی انٹری کے نت نئے انداز دیکھنے میں آ رہے ہیں جس کے باعث کئی شادیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر پر ایک دلہن کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دولہا دلہن کے بجائے دلہن کے ‘بھائیوں’ نے اپنی بہن کی انٹری کو یادگار بنادیا ہے۔

Image Source: Screengrab

عام طور پر بہن کی شادی کے موقع پر بھائی اکثر ڈولی یا پھر پھولوں کی چادر اٹھائے اپنی بہن کی انٹری کرواتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں بھائیوں نے اپنی بہن کی انٹری ایک نئے انداز میں کروائی، دلہن کی انٹری کے لئے راستے میں پھول بچھائے گئے اور بھائیوں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر اپنی بہن کے قدموں کے نیچے اپنی ہتھیلیاں رکھیں جس پر پاؤں رکھتے ہوئے دلہن انٹری دے رہی ہے۔

بیشک بھائی اور بہن کا رشتہ دنیا کے بہترین رشتوں میں سے ایک ہوتا ہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا شاید ناممکن ہے۔ اس لئے بھائیوں کی جانب سے اپنی بہن کے لیے اس بے پناہ  پیار کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے بہن کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: شادی میں انٹری کا انوکھا انداز دولہا دلہن کو مہنگا پڑ گیا

آج کل شادی بیاہ میں دولہا دلہن کی انٹری کے یہ انداز کبھی تو ہمیں پرانے وقتوں کی یاد دلاتے ہیں تو کبھی یہ نئے اور انوکھے انداز دیکھنے والوں کو حیران کر کے رکھ دیتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے زمانے میں دولہا گھوڑے پر سوار آکر بارات لیکر آتا تھا لیکن گزشتہ دنوں شہر کراچی میں ایسی شادی ہوئی جس میں دولہا کے بجائے دلہن گھوڑے پر آئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دلہن عام دلہنوں کی طرح شرمائی گھبرائی نہیں بلکہ ‘ارتغرل غازی’ کی طرح تلوار کے سائے میں اس کا استقبال کیا گیا۔

وائرل ہونیوالی اس ویڈیو میں دلہن نے شادی میں ارطغرل غازی کے انداز میں انٹری دے کر مہمانوں کو دنگ کردیا۔ اس ویڈیو میں دلہن شادی کی تقریب میں ارطغرل غازی کی طرح گھوڑے پر انٹری دیتی ہے۔ جبکہ پس منظر میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سونگ بھی بج رہا ہوتا ہےاور دلہن کے اردگرد اس کے رشتے دار اور دوست ہاتھوں میں تلوار لیے بالکل ارطغرل کے سپاہی بنے ہوئے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شادی میں دلہن کی اسلحے کے ساتھ انٹری

ارطغرل غازی سے متاثر دلہن کی اس انٹری کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا بلکہ اس دبنگ دلہن کے خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago