وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے باہمت نوجوان صارم حسن سوشل میڈیا اسٹار بن کر ابھریں گے اور پوری دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کردیں گے۔ سوشل میڈیا انفلونئسر سے سوشل میڈیا اسٹار کا سفر طے کرنے کے لئے انہوں نے اپنے فیس بک پیج کی کامیابی کے بعد اب اپنا یوٹیوب چینل متعارف کروایا دیا ہے، جس کے زریعے وہ فلوورز کو مثبت طریقے سے زندگی جینے کا فن سیکھائیں گے۔
صارم حسن پاکستان کے وہ نوجوان ہیں جو اپنی معذوری کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں لیکن بولنے کے فن میں مہارت رکھتے ہیں چنانچہ پاکستان کایہ قابل ِفخر نوجوان گزشتہ چار سالوں سے اپنے فیس بک پیج کے توسط سے لوگوں کو ہمت سے جینےکا ہنر سیکھا رہا ہے۔
بیس سالہ صارم حسن کا اپنی زندگی کے بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے معذوری کے باوجود کبھی ہمت نہیں ہاری، وہ بتاتے ہیں کہ انہیں معذوری کی وجہ سے چوتھی جماعت کے بعد اسکول اور ٹیوشن کلاسوں میں جانا چھوڑنا پڑگیا تھا۔ اس وقت انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے ان کےاردگرد ہر چیز تباہ ہوگئی ہو اور وہ ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مشہور شخصیت بننے کا خواب دیکھا تھا۔
لہذا ایک دن بستر پر لیٹے ہوئے انہوں نے سوچا کہ ان کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ کیونکہ وہیل چیئر سے بستر اور پھر وہیل چیئر پر بیٹھ کر وہ کسی معجزے کا انتظار نہیں کرسکتے، اگر واقعتاً زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو کوسنے اور رات کو آنسو بہانے کے بجائے انہیں ضرور کچھ منفرد کرنا چاہیئے۔ وہ یہ بات جانتے تھے کہ اپنے مقصد کو پانےکے لئے انہیں عملی قدم اٹھانے پڑے گا اور مقصد کی تکمیل کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت بھی پڑے گی۔ جب اس بارے میں انہوں نے اپنے دوستوں سے بات کی کہ مجھے کیا کام کرنا چاہئیے؟ تو دوستوں نے مشورہ دیا کہ وہ اچھا لکھتےاور بولتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے وہ دنیا کے سامنے ایک مثال بن سکتے ہیں۔ یوں انہوں نے اپنی آواز اور خیالات کو دوسروں تک پہچنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور “صارم سائٹ“کے نام سے پیج بنایا۔ اس مقصد پر انہوں نے پوری تندہی سے کوششیں کیں اور نتائج اللہ پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ وہ ہی سب سے بہتر منصوبہ ساز ہے۔ لہٰذا ،یہ پیج ان کے لئے کامیابی کی پہلی سیڑھی ثابت ہوا اور اب انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف بھی کروادیا ہے جس پر وہ اپنے فلوورز کے لئے زندگی سے جڑے مختلف موضوعات پر ویڈیوز شیئر کریں گے۔
صارم حسن یہ بات مانتے ہیں کہ اللہ نے انسانوں کو ایک دوسرےکی مدد کرنے کے لئے بنایا ہے اس لئے وہ اپنے ملک وقوم کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ نے کسی بھی انسان کو بیکار نہیں بنایا یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہمیں جس صلاحیت سے نوازا گیا ہے اس سے کس طرح کام لیتے ہیں۔
صارم حسن باہمت نوجوان ہیں جو بہت سے نوجوانوں کے لئے مثال ہیں کیونکہ وہ جسمانی معذوری کے باوجود کچھ کر دیکھانے کا عزم لئے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں ایسے پُرعزم نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے تاکہ وہ اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھیں اور ملک وقوم کا نام روشن کریں تو آئیے صارم حسن کی محنت کو سراہیں اور سوشل میڈیا اسٹار بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ان کی ویڈیوز کو لائک کریں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…