معروف گلوکار شہزاد رائے بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف گلوکار شہزاد رائے بھی عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ کچھ روز قبل ان وہ اور ان کے گھر والوں کو کورونا وائرس لگا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کر رکھا ہے۔

اپنے جاری کردہ پیغام ویڈیو پیغام میں گلوکار شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ اور ان کے اہلخانہ ٹھیک ہیں۔ ساتھ ہی انہوں اپنے پیغام کے ساتھ ایک یوٹیوب ویڈیو کا لنک بھی شئیر کیا جس پر انہوں نے لکھا کہ کس طرح ایک پوری کورونا فیملی ان کے جسم میں داخل ہوئی ہے اور اب کس طرح کوششیں کررہے ہیں کہ ان کہ جسم میں موجود یہ وائرس اب دوسروں کو ان کے ذریعے منتقل نہ ہوسکے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: پاکستانی ساختہ کورونا وائرس تشخیصی کٹ استعمال کرنے کی اجازت

واضح رہے ان کی طرف سے دیا گیا یوٹیوب ویڈیو لنک ایک ڈرامائی طرز پر بنائی گئی آگاہی ویڈیو ہے جس میں لوگوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا گیا کہ اگر کسی کو یہ وائرس منتقل ہوجائے تو کو کیا کرنا چاہئے اور کس طرح دوسروں میں یہ وائرس منتقل ہونے سے روکا جاسکے ساتھ ہی کئی قسم کی احتیاطی تدبیریں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

گلوکار شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں عید الاضحی کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عید کو خوشیوں کو ضرور منائیں تاہم اس بار احتیاط لازمی کریں، عید کو سادگی کے ساتھ منائیں، گھر سے اگر باہر نکل رہے ہیں تو کوشش کریں ماسک کا استعمال یقینی ہو۔

یاد رہے اس سے قبل کئی پاکستانی شوبز ستارے عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار یاسر نواز اور اہلیہ ندا یاسر، اداکارہ روبینہ اشرف، علیزے شاہ، گلوکار ابرالحق، فلم اسٹار واسے چوہدری اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ جبکہ بڑی تعداد سیاسی رہنما بھی اس وباء کا شکار ہوچکے ہیں جن میں وزیر ریلوے شیخ رشید، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت شہریار خان آفریدی سمیت کئی بڑی سیاسی شخصیات شامل ہیں۔ البتہ تمام تر مندر بالا شخصیات اللہ تعالیٰ کے حکم سے اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا گراف کافی تیزی سے نیچے کی جانب آرہا ہے۔ اگرچہ پھر بھی لوگوں سے احتیاط کی درخواست کی جارہی ہے خاص کر عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago