گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انٹرویو میں اپنی طلاق کی وجہ بتادی

مشہور ومعروف گلوکارہ حدیقہ کیانی جو کہ سنگل پیرنٹ بھی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق بات چیت کی اور انکشاف کیا کہ کیسے ان کی شادی ناکام ہوئی اور کیا چیز ان کی طلاق کی وجہ بنی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر کی میزبانی میں مارننگ شو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے لے کر اپنی ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ گلوکارہ نے برطانیہ میں مقیم افغان تاجر سید فرید سروری کے ساتھ اپنی ناکام شادی کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

Image Source: Instagram

انٹرویو کے دوران میزبان نے حدیقہ کیانی سے ان کے سابق شوہر کے بارے میں پوچھا کہ وہ ان سے کیسے ملی اور ان کی طلاق کی وجہ کیا ہے۔ جس پر گلوکارہ نے بتایا کہ یہ مکمل ایرنج میرج تھی۔” “وہ ایک تھری ڈی اینیمیٹر تھا اور 90 کی دہائی میں میری ویڈیوز بناتا تھا۔”

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے مزید بتایا کہ “اس دوران اسے مجھ سے محبت ہوگئی۔ جس پر”ہمارے ایک مشترکہ دوست نے میرے گھر شادی کے لئے رشتہ بھیجنے میں اس کی مدد کی۔ چنانچہ ان کے خاندان نے رشتے کو قبول کر لیا کیونکہ وہ پہلے سے ہی میرے لیے رشتہ ڈھونڈ رہے تھے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ “میری شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کی والدہ تھیں”۔ “انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا۔ ہم ساڑھے پانچ سال ساتھ رہے، تاہم اس کے بعد ہم الگ ہوگئے تھے۔

Image Source: Instagram

اس دوران حدیقہ کیانی انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سب سے بڑی غلطی، یہ کی کہ جب میں نے اس سے منگنی کی تو میں اس سے خوش اور مطمئن نہیں تھی، لیکن اس دوران اس نے خودکشی کی کوشش کی جس سے اس کے بارے میں میرا ذہن تبدیل ہوگیا۔

حدیقہ کیانی کا مزید کہنا تھا کہ میری توقع یہ تھی کہ کوئی جو خود کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ وہ مجھے کھونے سے ڈرتا تھا وہ ساری زندگی میرا خیال رکھے گا، لیکن ایسا نہیں تھا۔ جس دن سے ہم نے شادی کی اس دن سے جب تک ہم الگ ہوئے، میں صرف اسے خوش کر رہی تھی۔

“ہماری علیحدگی کے بعد کا وقت میرے لیے بہت مشکل تھا اور میں اس کے واپس آنے کا انتظار کر رہی تھی تاکہ میں اسے معاف کر سکوں، لیکن بدقسمتی سے کچھ بھی طے نہیں ہوسکا تھا۔ “

واضح رہے 47 سالہ گلوکارہ نادے علی نامی بیٹے کے سنگل پیرنٹ ہیں۔ انہوں نے 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی کو 2006 میں تفریحی صنعت میں ان کی شراکت کے لیے چوتھا سب سے بڑا پاکستان کا سول ایوارڈ، تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ بوہے باریاں گلوکارہ کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیر بننے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ حدیقہ کیانی پر سیلون کسٹمر نے 2 کروڑ کا دعویٰ دائر کردیا

خیال رہے جب پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی بچے کو گود لینے کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا تو بہت سے لوگوں نے انہیں بتایا کہ اس سے ان کی دوبارہ شادی کرنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ تاہم، تمام مشکلات اور دقیانوسی تصورات کا مقابلہ کرتے ہوئے، گلوکارہ نے سات ماہ کے بچے کو گود لیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago