عاصم اظہر کی خالہ دردانہ انصاری نے ملک کا نام روشن کردیا

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی خالہ دردانہ انصاری برطانوی شاہی بحریہ میں کیپٹن کا عہدہ پانے والی دنیا کی پہلی مسلمان اور پاکستانی خاتون بن گئیں۔ ملکہ برطانیہ نے ان کی رائل نیوی میں بطور کیپٹن تعیناتی کی منظوری دی۔ عاصم اظہر نے اپنی خالہ دردانہ انصاری کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج کا دن میرے یا ہمارے خاندان کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے  فخر کا  دن ہے۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی ملکہ نے دردانا انصاری کو  برطانوی شاہی بحریہ کی پہلی کپتان بنانے کی منظوری دی، وہ پہلی مسلم اور پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے اس عہدے پر ترقی پائی۔

Image Source: Twitter

گلوکار نے مزید لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے خالہ جان مداحوں نے عاصم اظہر کی اس پوسٹ پر انہیں مبارک باد پیش کی اور خالہ کی مزید ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

خیال رہے کہ رائل نیوی میں کیپٹن انتہائی سینئر عہدہ ہوتا ہے اور رائل نیوی کا کیپٹن برطانوی آرمی کے کرنل اور شاہی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کے برابر عہدے کا حامل ہوتا ہے۔ عاصم اظہر کی خالہ پاکستان نژاد دردانہ انصاری سولہ سال کی عمر میں پاکستان سے برطانیہ گئیں اور تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف فلاحی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ وہ ایک انٹرپرینیؤر اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی ورلڈ سروس سے بطور براڈ کاسٹر اور صحافی منسلک رہ چکی ہیں۔ وہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون ہیں جن کو ملکہ برطانیہ نے رائل نیوی کی لیفٹنٹ کمانڈر مقرر کیا۔ جب کہ 2012 میں انہیں مسلمان خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام تشکیل دینے پر برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش امپائر سے نوازا گیا۔

Image Source: Instagram

گلوکار عاصم اظہر کی خالہ کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ گل رعنا بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ پاکستانی ڈراموں کی بہترین اداکارہ ہیں اور عاصم اظہر خود بھی اپنی والدہ کی اداکاری کے معترف ہیں۔ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘میں اپنی والدہ کے ایک سین کو شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اس ڈرامے میں ایک مختصر کردار ادا کر رہی ہیں لیکن ان کی اداکاری لاجواب ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ یہ تو جانتے تھے کہ ان کی والدہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن اس ڈرامے میں ان کی اداکاری دیکھ کر انہیں اپنی والدہ پر مزید فخر محسوس ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر کا منگنی کی خبروں پر مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری

اداکاری کے علاوہ گل رعنا سیاست میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ 2018 میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے الیکشن لڑ چکی ہیں۔ ایک مرتبہ پھر سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا اصل مقصد قومی اسمبلی تک جانا ہے اور ان کی زندگی کا سفر سیاست کی جانب رواں دواں رہے گا۔ اگر انہیں سیاسی ذمہ داریاں مل گئیں تو وہ ڈراموں میں اداکاری کو خیرباد کہہ دیں گی تاہم تھیٹر کو جاری رکھیں گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago