سندھی ڈیجیٹل زبان بن گئی

دنیا میں ڈیجیٹل ہونے والی چند مخصوص زبانوں کی طرح اب سندھی زبان بھی ڈیجیٹلیز ہوگئی ہے۔ رواں سال سندھی زبان نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور گوگل کے مشترکہ منصوبے یونیورسل ڈیپینڈنسیز کے ذریعہ ڈیجیٹلائزیشن کے لئے منتخب ہونے والی پاکستان کی پہلی زبان بن کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا۔

یونیورسل ڈیپینڈنسیز (یو ڈی) جو 2005 میں قائم ہوا کہ ایک حالیہ پروجیکٹ میں عالمی سطح پر بولی جانے والی زبانوں کو مشین ریڈایبل بنانے کے لئے کام کیا جارہا ہے، اس پروجیکٹ میں پوری دنیا میں بولی جانے والی 6000 زبانوں میں سے 100 زبانیں منتخب کی گئی ہیں، جن میں ایک زبان سندھی بھی ہے۔

Image Source: Express Tribune

یونیورسل ڈیپینڈنسیز کے پلیٹ فارم میں پاکستان سے سندھی زبان کی شمولیت کو ماہرین لسانیات نے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔پاکستان کی قومی زبان اردو کو بھارت کی تجویزپراس پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔


اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو جو تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ہے کی ایک رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ دنیا میں بولی جانے والی 6000 زبانوں میں سے کم از کم 43 فیصد زبانیں خطرے سے دوچار ہیں۔ اس حوالے سے یونیسکو نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے آخر تک ان میں سے نصف زبانیں ختم ہوجائیں گی۔

سندھی زبان کی اہمیت کے بارے برطانوی ورلڈ میپیر جو دنیا کے نقشوں کامجموعہ پیش کرتے ہیں کے مطابق سندھی ایسی زبان ہے جو کم از کم نو علاقوں میں تقریبا 24 ملین افراد بولتے ہیں۔

اس حوالے سے یہ خیال رہے کہ سندھ دنیا کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے جو دائیں ہاتھ کی طرف سے عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔ سندھ تہذیب سے منسلک ہے اور اس زبان کے پہلے ریکارڈ شدہ اسکرپٹ نمونے سندھ میں موہنجو دڑو کی کھدائی کے دوران پائے گئے تھے۔ سندھی زبان کے ارتقاء کے بارے میں ماہرین لسانیات وادب کا کہنا ہے کہ سندھی زبان اردو کے مقابل میں زیادہ قدیم ہے، دسویں صدی عیسوی تک یہ زبان کافی ارتقاء پاچکی تھی جب کہ اردو اپنے ابتدائی ارتقاء سے بھی آگے نہ تھی، سندھ کے مشہور صوفی شاعرسچل سرمست کے کلام میں بھی اردو ہندوستانی لب و لہجے میں نظر آتی ہے۔

برطانوی دور حکومت میں تقسیم ہند سے قبل اور اس کے بعد بھی سندھی زبان میں بہت سی کتابیں اور لیٹریچر شائع ہوا۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سندھی اور اردو زبان کی جڑیں تقسیم ہند سے پہلے سے جڑی ہوئی ہیں ۔تاہم اب یونیورسل ڈیپینڈنسیز میں سندھی زبان کی شمولیت سے اس زبان کی آن لائن رسائی ممکن ہوسکے گی اور یہ زبان مکمل طور پر ڈیجیٹلیز ہوجائے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago