محکمہ تعلیم سندھ نے متاثرہ تعلیمی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کرلی

کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے انٹرنیشنل اور لوکل این جی اوز کے اشتراک سے کے جی تا پانچویں جماعت کے بچوں کیلئے سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نامی ایک اینڈرائڈ موبائل ایپلیکیشن تیار کرلی جس کا مقصد بچوں کو گھر بیٹھے ڈیجیٹل کلاس رومز کے ذریعے اپنے اسکول کے نصاب کو پڑھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں ہونے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ ایپلیکیشن سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے زیرے انتظام ہے۔ جبکہ صوبہ سندھ اس وقت پہلا صوبہ ہے جس نے بچوں کے لئے ایسی ایپلیکیشن بنائی ہے جو سندھی، اردو اور انگریزی سمیت تین زبانوں میں دستیاب ہے۔ طلباء کمپیوٹر اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی مدد سے کلاس روم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس ہی حوالے سے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا مکمل علم ہے کہ یہاں کئی ایسے طلباء بھی ہیں جن کو اج بھی انٹرنیٹ کی سہولیات نہیں ہیں ۔ہم اس پر بھی کام کررہے۔ جبکہ آگے چل کر تعلیمی کو مزید بحال کرنے اور لوگوں کی رسائی مزید آسان کرنے کے لئے ریڈیو اور کیبل ٹی وی کا بھی سہارا لیں گے۔

اسکولوں کے دوبارہ کھولے جانے کے سوال پر وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا، کہ جب تک حالات بہتری کی طرف نہیں آتے، سندھ حکومت اس وقت تک اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حق میں نہیں ہے۔ اگرچہ سندھ حکومت دوبارہ اسکولوں کو کھلنے کا حکم دے بھی دے تو شاید حالات کی سنگینی کے پیش نظر والدین اپنے بچوں اسکول نہیں بھیجیں گے۔

دوسری جانب ٹیم پڑھلو سے خصوصی بات کرتے ہوئے صدر آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ کا کہنا تھا، کبھی بھی فزیکل ایجوکیشن کو ڈیجیٹل ایجوکیشنل سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے، سندھ کے بیشتر اسکول جانے والے بچوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولیات نہیں ہے۔ اگر کسی کے گھر میں انٹرنیٹ کی سہولت ہے بھی تو گھر میں تین بچے اسکول جاتے ہونگے تو ماں باپ کیسے اور کہاں سے ٹیبلٹ، اسمارٹ فونز اور کمپوٹر کی سہولیات لے کر آئیں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago