بچوں کی 18 سال کی عمر میں شادی لازمی کرائی جائے، رکن سندھ اسمبلی

متحدہ مجلس عمل کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبد الرشید نے بدھ کے روز “سندھ لازمی میرج ایکٹ ، 2021” کا مسودہ ایوان میں جمع کروا دیا۔ اس. مسودہ میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے شادی کو لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجوزہ بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ 18 سال کی عمر کے بعد بچوں کے والدین اگر شادی نہیں کرواتے ہیں، تو انہیں ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے سامنے بچوں کی شادی میں تاخیر کے جواز کی وجہ ایک انڈر ٹریکنگ پر۔بیان کرنی ضروری ہوگی۔

Image Source: Instagram

اس مسودے میں مزید بتایا گیا کہ وہ والدین جو ڈپٹی کمشنر کو انڈر ٹیکنگ جمع کروانے میں ناکام رہیں گے، ان میں پھر ہر ایک والدین کو 500 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ مزید برآں ،ایم پی اے عبد الرشید نے اس امید کا اظہار کیا کہ سندھ اسمبلی کے تمام اراکین صوبے کے نوجوانوں کے لئے “ترقی ، خوشی اور مثبت راہوں کی سہولت” کے بل کی منظوری میں مدد کریں گے۔

اس سلسلے میں متحدہ مجلس عمل کے رکن صوبائی اسمبلی عبد الرشید نے ایوان میں بل کا مسودہ جمع کرانے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ ملک میں معاشرتی بیماریاں، بچوں کے ساتھ زیادتی، نازیبا حرکات اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ لہذا اس سب کو ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت اور اسلامی تعلیمات کے مطابق حل کرنا چاہئے۔ مسلمان لڑے اور لڑکیوں کو بلوغت کے بعد یا 18 سال کی عمر کے بعد شادی کا حق دیا گیا ہے اور اس کی تکمیل کرنا، بچوں کے سرپرستوں، خاص کر بچوں کے والدین کی ذمہ داری ہے۔

ایم پی اے عبد الرشید کا مزید کہنا تھا کہ شادیوں کی راہ میں رکاوٹیں جیسے بے روزگاری اور زیادہ اخراجات “اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ” ہیں۔ لہذا اگر ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں، تو جلد شادی سے خاندان پر بہت آسانیاں اور برکتیں پیدا ہوتی ہیں۔

Image Source: Screengrab

لیاری سے رکن صوبائی اسمبلی عبد الرشید نے شادی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے بل کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں والدین کے ساتھ نہ صرف تعاون کرے بلکہ اس عمل کو سہل اور کم خرچ بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق طے کردے اور شادی میں ہونے والی غیر رسمی تمام سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرے۔ انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی غیر ضروری پروگرامات کو ترک کرکے سادہ زندگیوں کا انتخاب کریں۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کرنے پر ایک کروڑ دینار قرض، عراقی بینک کی انوکھی پیشکش

بےروزگاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ یے کہ معاشرے میں مسابقت کی طرف رجحان بہت سارے قانونی اور صیحیح طریقے خراب کر چکا ہے۔ لہذا اس حوالے سے ان کا مطالبہ ہے کہ 18 سال کی عمر کء بعد اگر والدین کی بچوں کی شادی نہ کرنے کی وجہ ہے تو، والدین کو اس وضاحت کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ کب تک مذکورہ شخص کی شادی کروائی جائے گی۔

جوں سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی، گویا ہر طرف اس کا چرچہ دیکھائی دیا، لوگ اس سلسلے میں اپنی ملی جلی رائے دے رہے ہیں۔ بیشتر افراد کا یہی سوال ہے کہ بلاشبہ شادی جلدی کرنی چاہے تاہم ہمارے معاشرے میں جہاں بےروزگاری ہے، وہیں گھریلو اخراجات کے علاوہ بچوں کی پیدائش کے وقت اسپتالوں کے اخراجات ایک بڑی اہم چیز تصور کئے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں کی تعداد نہ ناصرف کم ہے بلکہ مکمل سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ تو اس اخراجات کی ذمہ داریاں کون اور کیسے اٹھائے گا۔

مزید پڑھیں: ایک جیسے کپڑے پہنے والے میاں بیوی کے جوڑے نے محبت کی مثال قائم کردی

بعدازاں بچوں کی تعلیم وتربیت جوکہ موجودہ دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے، لیکن افسوس آج تعلیم کا حصول ہمارے معاشرے میں غریب کا محض خواب ہے، لہذا اگر لوگ نوکری اور روزگاروکے بغیر شادی کریں گے تو تعلیمی اخراجات کون اٹھائے گا۔

لہذا اس طرح کی قانون سازی کو قومی مسئلہ سمجھ کر ایک بحث ہونے چاہے، جس میں ایک جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے، کہ اگر حکومت ایسی پالیسی بناتی ہے، تو اس کو کس کس طرح اور کس صورت میں عمل درآمد کرایا جائے گا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago