بھارت : شزا فضا کی طرح دو سگی بہنوں کی ایک دوسرے کے دلہوں سے شادی

شدید گرمی میں آئے دن کی لوڈشیڈنگ سے کون نہیں پریشان ، پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت کی عوام بھی اس مسئلے سے دوچار ہے اور کسی بھی وقت بجلی بند ہوجانے سے پریشان ہے۔ بیشک لائٹ چلے جانے اور اندھیرے ہوجانے سے بنتا ہوا کام بھی بگڑ جاتا ہے جبھی اس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں فلمی سین ہوگیا اور دو سگی بہنوں کی غلط دولہوں سے شادی ہوگئی۔

اس سے پہلے ایسی دلچسپ صورتحال ہم ایک پاکستانی ڈرامے میں دیکھ چکے ہیں جس میں دو جڑواں بہنوں شزا فضا کی شادی دو غلط دولہوں سے ہوجاتی ہے۔ اس ڈرامے کا یہ سین سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہوا تھا اور اس پر کافی میمز بھی بنیں تھیں۔ تاہم اب یہ سین حقیقت میں رونما ہوگیا ہے۔

Image Source: File

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے مطابق مدھیا پردیش کے ایک گاؤں میں دو سگی بہنوں کی شادی کی رسومات کے دوران اچانک بجلی بند ہوگئی، جس کے باعث دونوں بہنوں کی غلط دلہوں کے ہمراہ شادی ہوگئی۔ دونوں بہنوں نے گاؤں کی شادی کی رسومات کے تحت چہرہ ڈھانپ رکھا تھا اور دونوں نے ایک جیسا ہی لباس پہن رکھا تھا، جس وجہ سے دونوں کو واضح انداز میں پہچاننا مشکل تھا۔ دونوں بہنوں نکیتا اور کرشما کی شادی دو مختلف دلہوں دنگوارا بھولا اور گنیش سے ہورہی تھی، تاہم شادی کی آخری رسومات کے دوران رات گئے اچانک بجلی بند ہوگئی اور وہاں اندھیرا ہوگیا۔

Image Source: India Today

لائٹ چلے جانےکے باوجود ان کی شادی کی رسومات جاری رہیں، جس کے باعث دونوں بہنوں کی شادی غلط دولہوں سے ہوگئی اور جب تک بجلی آئی، تب تک پانی سر سے گزر چکا تھا۔ دلہنوں کی غلط دولہوں سے شادی ہوجانے کے بعد خاندانوں میں بحث و تکرار ہوئی تو برادری کے لوگوں نے معاملے کو سلجھایا، جس کے بعد دونوں لڑکیوں کی دوبارہ شادی کروائی گئی۔ بعد ازاں ، دونوں دلہنوں کو حقیقی دولہا سے بیاہ دیا گیا، جس سے دولہا اور دلہن کے گھر والوں سمیت ان کے رشتے دار بھی خوش دکھائی دئیے۔

مزید پڑھیں: تھپڑ کیوں مارا؟ دلہن نے دولہا کو چھوڑ کے کزن سے شادی کرلی

ویسے بھارت میں شادیاں اب کسی فلم سے کم نہیں رہیں کیونکہ ان شادیوں میں فلموں کی طرح سسپنس ، کامیڈی اور ٹریجڈی سب ہی شامل ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلدھانا میں ایک شادی کی تقریب میں دلچسپ واقعہ پیش آیا ،ہوا کچھ یوں کہ شراب نوشی کے باعث دولہا نے منڈپ میں آنے میں دیر کردی جس پر دلہن نے کسی اور سے شادی رچالی۔

یہ واقعہ 22 اپریل کو بلڈھانہ ضلع کے ملکا پور پنگڑا گاؤں میں پیش آیا ، تقریب کی تمام تیاریاں تر مکمل تھیں اور شادی کا وقت شام چار بجے مقرر تھا۔ دلہن اور اس کے اہل خانہ پہلے پہنچ کر دولہے کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ منڈپ پر نہیں پہنچا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ دولہا اور اس کے دوست ڈانس کرتے رہے اور پھر دولہا اپنے دوستوں کے ساتھ نشے میں دھت ہوکر شام 4 بجے کے بجائے 8 بجے منڈپ پر آیا۔جب دولہا منڈپ پر پہنچا تو دلہن کے والد نے اپنی بیٹی کی شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔اس کے بعد دلہن کے والد نے شادی میں آنے والے ایک رشتہ دار سے مشورہ کیا اور اپنی بیٹی کی شادی اس سے کروادی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago