اداکار شہروز سبزواری پھر سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے

اداکار شہروز سبزواری کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نہایت ہی کم وقت کے عرصے میں پاکستان شوبز انڈسڑی میں اپنی ایک منفرد اور الگ پہچان بنائی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے ہمیشہ سے ہردلعزیز رہے ہیں۔

تاہم پچھلے کچھ عرصے میں شہروز سبزواری کی مقبولیت میں ناصرف کمی آئی بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف تنازعات کی بنا پر ان پر تنقید بھی کافی کی جاتی رہی ہے، کئی بار شہروز سبزواری کو سوشل میڈیا کا خود سے سہارا لینا پڑا کہ وہ تنازعات پر اپنا موقف دیں تاہم ان کی حالیہ قسمت کہیں یا پھر مداحوں کی غلط فہمی، تنقیدی عمل کسی نہ کسی انداز میں جاری رہا۔

Image Source: Twitter

ایسا ہی کچھ حال ہی میں ہوا جب شوبز اداکار شہروز سبزواری نے آنے والے امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک رائے دی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے بلکل بھی پسند نہ کیا اور ایک بار پھر سے اداکار کی جانب تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

ماجرہ کچھ یوں ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی جس میں انہوں نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناصرف کارکردگی کو سہرایا بلکہ آئندہ آنے والے انتخابات میں دوسری بار منتخب ہونے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں شہروز سبزواری کی جانب سے ایک گراف کی تصویر شئیر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکی معیشت مثبت انداز میں اوپر کی طرف گئی ہے لہذا شہروز سبزواری کے مطابق اگلی بار بھی ڈونلڈ ٹرمپ، کیونکہ معاشی اعتبار سے انہوں نے ثابت کیا ہے، اب ان کا حق بنتا ہے۔

اداکار شہروز سبزواری کے یہ اسٹوری شئیر کرتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر ایک بار پھر سے تنقید کا آغاز کردیا گیا، لوگوں کی جانب سے ان کی اس رائے کو بےحد ناپسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ایک برس سے پاکستانی معروف اداکار شہروز سبزواری اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کافی تنقید کی زد میں رہے رہیں، سائرہ یوسف سے ان کی طلاق کی خبر کو مداحوں نے بےحد ناپسند کیا تھا۔

جبکہ طلاق کے کچھ ہی عرصے کے بعد اداکار شہروز سبزواری نے پاکستان کی معروف مشہور اور معروف ماڈل صدف کنول کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے، اس ہی عرصے کے دوران سوشل میڈیا پر ایک قیاس جاری تھی کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق کی وجہ ماڈل صدف کنول ہیں۔ جس پر شہروز سبزواری اور صدف کنول کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم شہروز سبزواری کی جانب سے اس قیاس آرائی کو مکمل طور پر رد کردیا تھا تاہم تنقید کا سلسلہ سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی انداز میں جاری رہا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago