شیخوپورہ میں مسافر بس اور ٹرین میں تصادم، 20 افراد جاں بحق

صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد پھاٹک کے قریب مسافر کوسٹر ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثے میں 20 کے قریب سکھ یاتری ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مسافر ویگن کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی۔ اس واقعے کے نتیجے میں مسافر ویگن میں سوار سکھ یاتری جو اپنی سالانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے اپنی منزل کی جانب جارہے تھے کہ اچانک ان کی کوسٹر وین ٹرین سے جا ٹکرائی۔ جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ آٹھ افراد کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر (ڈی پی او) غازی صلاح الدین نے اس حادثے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پھاٹک اس وقت جب کوسٹر وین آئی تو بند تھا تاہم کوسٹر کے ڈرائیور نے کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد جلد بازی دیکھائی اور پیچھے جاکر پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی البتہ اس کی کوشش ناکام رہی اور ڈرائیور کی جلد بازی اور غلطی کے باعث مسافر کوسٹر شاہ حسین ٹرین سے جا ٹکرائی اور یہ حادثہ پیش آگیا۔

ڈی پی او غازی صلاح الدین نے مزید بتایا کہ یہ تمام افراد کہ یہ تمام لوگ سکھ یاتری ہیں اور تمام کے تمام لوگ پاکستانی ہیں۔ سکھ یاتری تین وینوں میں سوار ہوکر پشاور سے ننکانہ صاحب آئے تھے تاہم ان تینوں وینوں میں سے ایک وین کو یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

جبکہ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرک انچارج رانا اعجاز نے بتایا کہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں پانچ افراد کو شدید حالت میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پشاور سے آئے ہوئے تمام سکھ یاتری آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

اس موقع پر ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اس حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے، اس ہی سلسلے کے تحت ریلوے حکام نگ ڈویژنل انجینئر کو فوری معطل کردیا ہے۔

ساتھ ہی ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ ضلعی اور ریلوے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جہاں وہ ٹریک کی بحالی اور زخمیوں اور مرنے والوں کو اسپتال منتقل کرنے کے کاموں میں مصروف ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago