ہمارے آنکھوں کے رنگوں میں چھپے ہیں، ہماری شخصیت کے اہم راز

آنکھیں روح کا آئینہ ہوتی ہیں کیونکہ یہ انسانی شخصیت کے تمام پہلوؤں سے آگاہی دیتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہی کہ آپ کیا سوچتے ہیں کیا چاہتے ہیں یہ سب بتا دیتی ہیں ،وہ کیسے؟ تحقیق ہمیں یہ بتاتی ہے کہ آنکھوں کے رنگ سے دوسرے انسان کی فطرت جانی جاسکتی ہے ، جیسا کہ اس میں کیا خصوصیات پائی جاتی ہیں اور کیا نہیں۔

کالا رنگ


کالی آنکھیں نایاب ہیں درحقیقت یہ ڈارک براؤن رنگ ہوتا ہے۔ آنکھوں کا یہ رنگ ر کھنے والے افراد فطری طور پر قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں یعنی انہیں لیڈر بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ قابل اعتماد اور قابل اعتبار بھی ہوتے ہیں اس لئے ہمیشہ دوسروں کے راز سنبھال کر رکھتے ہیں۔ جبکہ یہ خود دوستی اور محبت کے معاملے میں احتیاط بر تتے ہیں اور جلدی کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔ فطرتا ًانتہائی محنتی ہونے کے ساتھ جذباتی اور پُرامید بھی ہوتے ہیں۔

ہلکا براؤن رنگ


ہلکی براؤن آنکھیوں والے لوگ آزاد خیال ہوتے ہیں اور طبعیتا ًشائستہ مزاج ہو تے ہیں۔ یہ من موجی ہوتے ہیں اس لئے دنیا کی فکر کم کرتےہیں تاہم ہمدردی کا جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوتا ہے اسلئے دوسروں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ پُر اعتماد ہوتے ہیں لیکن اپنے خیالات کا بھر پور طریقے سے اظہار نہیں کر پاتے۔ ایسے افراد دوستیاں بنانے میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔

بُھورار نگ


یہ لوگ مثبت سوچ کے ساتھ زندگی گزرنے پر یقین رکھتے ہیں اور آسانی سے مشکل حالات کو اپناتے ہیں ۔ان کی طبیعت میں مہم جوئی پائی جاتی ہے اس لئے یہ چیزوں میں یکسانیت پسند نہیں کرتے بلکہ نئی چیزوں کو آزمانا پسند کرتے ہیں۔ عموماً ان لوگوں کو ہموقت یہ خدشہ رہتا ہے کہ ان کے تعلقات زیادہ لمبے عرصے تک نہیں چل سکتے، اسلئےاگر ان کی کوئی خواہش پوری ہو جائے تو یہ اس پر %100یقین نہیں کر پاتے۔

گِرے ر نگ


ایسے افراد مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن ان کے مزاج میں نرمی پائی جاتی ہے ۔ یہ فطرتا ًعقلمند ہوتے ہیں اس لئے ان کو کسی بھی معاملے میں بیوقوف بنانا مشکل ہوتا ہے۔ یہ لوگ ہر کام سنجیدگی سے کرنے کے قائل ہوتے ہیں ان کے نزدیک کوئی کام معمولی نوعیت کا نہیں ہوتا۔

ہرارنگ


ہرے رنگ کی آنکھوں والے عام طور پر باصلاحیت اور خوبصورت ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ فطرتاً ذہین اور متجسس ہوتے ہیں چنانچہ زندگی کو شوق سے گزرنے کا فن باخوبی جانتے ہیں۔ ان کی شخصیت پُرکشش ہوتی ہے تاہم یہ جلد دوسروں سے حسد کر بیٹھتے ہیں۔

نیلا رنگ


نیلی آنکھوں والے مضبوط قوتِ ارادی رکھتے ہیں ۔ یہ صُلح پسند ، ہمدرد اور زندگی سے بھرپور ہوتے ہیں۔عموما ًلوگ انہیں صحیح طور پر سمجھ نہیں پاتے اور ان کے بارے میں غلط اندازے لگاتے ہیں۔ یہ زندگی میں تعلقات کو نبھانے کے قائل ہوتے ہیں اور وقتی فائدے کو مدؔنظر رکھتے ہوئے تعلقات نہیں بناتے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago