شرمیلا فاروقی اور نادیہ خان نے ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا

مارننگ شو میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کچھ دن پہلے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک تقریب میں ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی عمر رسیدہ والدہ سے میک اپ، لباس اور زیورات سے متعلق سوال کیے تھے مگر میزبان کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا، جس وجہ سے ان پر خوب تنقید بھی کی گئی۔

اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو ‘بے شرم’ قرار دیتے ہوئے ان کی والدہ کا مذاق اڑانے پر سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Image Source: File

نادیہ خان نے اس پورے معاملے پر وضاحت کے لئے اپنے یوٹیوب چینل پر 30 منٹ کی طویل ویڈیو میں جاری کی جس میں انہوں نے شرمیلا فاروقی کی جانب سے مقدمہ دائر کروانے اور ان کی جانب سے اپنے خلاف نامناسب زبان استعمال کیے جانے کے بارے میں بات بھی کی تھی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے تو شرمیلا فاروقی کی والدہ کی عزت کی اور ان کے ساتھ بڑے ادب و پیار کے ساتھ گفتگو کی مگر نہ جانے کیوں رکن سندھ اسمبلی کو یہ بات بری لگی۔

Image Source: File

میزبان کی جانب سے اس وضاحتی ویڈیو کے باوجود شرمیلا فاروقی کی قانونی ٹیم نے ان کو 5 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا۔ اس نوٹس کے بارے میں شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا، نوٹس کے مطابق نادیہ خان کو 15 دن میں اپنے جملے واپس لینے اور معذرت کے ساتھ ساتھ تلافی کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

تاہم اس نوٹس کے بعد اب نادیہ خان نے بھی شرمیلا فاروقی کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ اداکارہ نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ شرمیلا فاروقی کو ایک خاتون کے خلاف توہین آمیز کلمات اور ہتک عزت پر 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج رہی ہیں۔ نادیہ خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ‘کاش! شرمیلا فاروقی نے کسی ضرورت مند خاتون یا کسی بے سہارا بچے کی مدد کی ہوتی تو بھی میڈیا ہماری توجہ حاصل کرتی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس ویڈیو پر نادیہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس ویڈیو میں لوگوں کو نادیہ کا رویہ طنزیہ محسوس ہوا، اس لئے لوگوں نے انہیں اس قسم کی ویڈیو سے پہلے کئی بار سوچنے اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھنے جیسے مشورے بھی دئیے ۔بعض صارفین نے کہا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کر رہی تھیں، بلکہ ان کا مذاق اڑارہی تھیں ، ان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا، نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے۔ جبکہ کئی صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادیہ خان نے اس ویڈیو کے بعد اپنی آپ کو بڑی مشکل میں پھنسا لیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago