آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم “فریڈم فائٹرز “ کو 41 ویں ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے جبکہ ان ایوارڈز کے نتائج کا اعلان 21 ستمبر کو آن لائن تقریب میں کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ایمی نے پاکستان کی معروف فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم “فریڈم فائٹرز” کو نیوز اینڈ ڈاکیو منٹری ایوارڈز برائے بیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین کے لیے نامزد کرلیا ہے۔
شرمین عبید چنائے کی یہ مختصر دورانیہ ( 33 منٹ ) کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کی کہانی خواتین پر مبنی ہے اور یہ معاشرے کی 3 ایسی بہادر خواتین کے گرد گھومتی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی ،ایک پولیس افسر اور ایک مزدوری کی جنگ کرنے والی خاتون ہیں۔ کہانی کے مطابق یہ تینوں خواتین ملک میں عدم مساوات کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں اور یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔
شرمین کی اس دستاویزی فلم کی ہدایات کار ماہین صادق ہیں ،جبکہ یہ فلم ایس او سی فلمز نے سینٹر فار انویسٹیگیٹو جرنلزم کے لیے پروڈیوس کی تھی جو ڈاکیومنٹری سیریز کا حصہ تھی۔
اس حوالے سے مزید جانئے: قوت سماعت سے محروم حسان احمد پاکستان کے پہلے ڈیف وی لوگر بن گئے
اس ڈاکیومنٹری سیریز میں ان 4 خواتین فلم سازوں کے کام کو پیش کیا گیا تھا جو خواتین کے بااختیار ہونے اور مواقع لینے سے متعلق فلمیں بناچکی ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل شرمین عبید چنائے کی یہ دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز ٹالاگراس فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…