شائستہ لودھی کی غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی خواہش پوری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و مارننگ ٹی وی ہوسٹ شائستہ لودھی دنیا کے ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں ‘غلاف کعبہ‘ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں شائستہ لودھی کی جانب سے ان کے یوٹیوب چینل پر ‘زیارات مقدسہ شائستہ لودھی کے ساتھ’ کے نام سے ایک ویلاگ شیئر کیا گیا، جس میں انہیں غلاف کعبہ جسے ’کِسوا‘ کہتے ہیں ، کی تیاری میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔ گزشتہ 5 یا 6 سال سے ان کی یہ خواہش تھی کہ وہ بھی ’کِسوا‘ کی تیاری کے عمل کا حصہ بنیں مگر ایسا نہیں ہو پارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں سعودیہ عرب سے فون کال آئی اور انہیں بتایا گیا کہ وہ ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری میں حصہ دار بننے کے لیے منتخب ہوئیں ہیں تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

Image Source: Instagram

مارننگ شو ہوسٹ نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری کے عمل کے ساتھ وہ فیکٹری بھی دکھائی جہاں ’کِسوا‘ کی تیاری ہوتی ہے۔ اس مختصر ویڈیو میں شائستہ لودھی کو کچھ وقت کے لیے ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری میں مصروف بھی دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے وی لاگ میں ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری کی پرانی مشینیں، خانہ کعبہ کا پرانا دروازہ اور مسجد نبوی کا میوزیم بھی دکھایا۔

Image Source: Instagram

اس دوران شائستہ نے مداحوں کو بتایا کہ ہر سال 9 ذی الحج کو غلاف کعبہ کی  تیاری عمل میں آتی ہے اور احترام سے اتارے جانے والے غلاف کو محترم شخصیات سمیت تمام مسلمانوں کو بطور تحفہ دے دیا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں شائستہ لودھی نے دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کروائی، جس پر مداحوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کئی پیچز پر تیزی سے شئیر کیا جارہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین شائستہ لودھی کو یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

مزید برآں ، شائستہ لودھی میزبانی کے علاوہ مرینا خان کی ہدایت کاری میں بننے والے میگا سیریل ڈرامے ’پردیس‘ میں ینگ ٹو اولڈ شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کرکے اپنی بہترین پرفارمنس سے ناظرین کو حیران کرچکی ہیں۔ اس ڈرامے کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک دوسرے سے علیحدگی کی وجہ سے میاں اور بیوی کے تعلقات اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ ڈرامہ اپنی منفرد کہانی کے باعث کافی مقبول ہوا اور اس میں شائستہ لودھی کے کردار کو خوب پزیرائی بھی ملی۔

مزید پڑھیں: شائستہ کی سیلفی وائرل، مداح خوبصورتی کا راز پوچھنے لگے؟

یاد رہے کہ گزشتہ برس رمضان المبارک میں ندا یاسر کے شو میں شائستہ لودھی نے شرکت کی تھی ، اس پروگرام میں شائستہ نے اپنے پہلے شوہر وقار سے طلاق اور اپنی 13 سالہ شادی کے ختم ہونے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔ نیز انہوں نےٹیلی ویژن پر پابندی عائد ہونے اور امریکہ میں اپنے تین بچوں کے ساتھ جدوجہد کے بارے میں بھی حیران کن انکشافات کیے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago