منشیات کیس میں آریان خان کی ضمانت منظور ہوگئی

بولی وڈ اداکار کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے 3 ہفتے بعد بلآخر ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوگئی۔ آریان خان کو انسداد منشیات فورس نے 3 اکتوبر کو ساتھیوں سمیت ممبئی کے ساحل سمندر پر ایک کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں سمیت مذکورہ کروز میں ڈرگ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ ان کی  پچھلی ضمانت کی درخواستیں این سی بی کورٹ نے مسترد کر دی تھیں۔ جس کی وجہ سے  آریان خان 8 اکتوبر سے جیل میں بند تھے جبکہ 28 اکتوبر کو ان کی ضمانت ممبئی ہائی کورٹ نے منظور کرلی گئی۔ آریان خان نے تقریباً تین ہفتے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں گزارے ہیں۔

Image Source: Gulf News

انڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بمبئی ہائی کورٹ میں 26 سے 28 اکتوبر تک آریان خان کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے آریان اور این سی بی کے وکلا کے دلائل سنے اور ضمانت کا فیصلہ دیا۔ آریان کی ضمانت منظور پر این سی بی وکیل کی جانب سے مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ آریان نہ صرف منشیات استعمال کرنے میں ملوث ہے بلکہ اس کی اسمگلنگ بھی کرتا ہے۔ جبکہ آریان کے وکیل مکل روہتگی کا کہنا تھا کہ این سی بی اس حوالے سے کوئی دلیل نہیں دے سکا جیسا وہ دعویٰ کر رہا ہے۔جس کے بعد آریان خان سمیت ان کے 2 دوستوں ارباز مرچنٹ اور مُنمن دمیچا کی درخواست ضمانت بھی منظور ہوگئی۔

Image Source: Facebook

تاہم ، این سی بی نے آریان خان کی ضمانت پر عدالت میں شرائط کی ایک فہرست جمع کرادی ہے اور استدعا کی ہے کہ ان شرائط کا آریان خان کو پابندی کیا جائے۔ تاہم عدالت کی جانب سے اس فہرست پر ریماکس آنا باقی ہیں۔ اس فہرست میں شرط رکھی گئی ہے کہ آریان خان این سی بی کی خصوصی عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے جبکہ اندرون ملک سفر کرنے سے قبل آریان خان تفتیشی افسر سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔ یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ آریان خان اپنے خلاف جاری منشیات کیس کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی بھی بیان میڈیا پر نہیں دیں گے اور کیس میں نامزد ملزمان سے کیس نمٹ جانے تک رابطہ نہیں رکھیں گے۔

اس کے علاوہ آریان ضمانت پر رہائی کے دوران اپنے حق میں شواہد تلاش کرنے اور کیس میں اپنے خلاف گواہی دینے والوں پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور وہ تفتیشی افسر سے کیس سے متعلق تعاون کرنے کے پابند ہوں گے۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب، آریان کی رہائی پر کنگ فیملی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بیٹے کی گرفتاری سے ضمانت تک ہر لمحہ انتہائی  پریشان دکھائی دینے والے شاہ رخ خان آریان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد پہلی بار پرسکون نظر آئے۔ جیل سے رہائی ملنے کے بعد جب باپ بیٹے ملے تو کنگ خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے جبکہ گوری بیٹے کی ضمانت کے بارے اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ آریان کی بہن سہانا خان نے بھی اپنے بھائی کی ضمانت کے بعد انسٹاگرام پر ان کے ساتھ بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: وقار ذکاء نے شاہ رخ خان کو بھارت سے منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

علاوہ ازیں ،ضمانت کی خبر سامنے آتے ہی شاہ رخ خان کو بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکاروں سلمان خان، اکشے کمار اور سنیل شیٹھی سمیت کئی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کے فون موصول ہوئے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago