سائرہ سے طلاق میں صدف کا کوئی کردار نہیں۔ شہروز سبزواری

یوں تو پاکستان میں فلمی ستاروں کی آپس میں شادیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ البتہ فلمی ستاروں کی آپس میں شادیوں کے بعد عوام کا تذکرہ نہ ہو گویا یہ بہت تو ہوگئی بالکل ادھوری۔ اور اب تو سوشل میڈیا کا دور ہے فلمی ستاروں اور ان کے پرستاروں میں رابطہ کافی آسان ہوگیا ہے۔ ایک مضبوط رائے کے مطابق اب سوشل میڈیا نے سب کی رائے کا کو یکساں اہمیت کا حامل بنا دیا ہے۔

خیر سے حال ہی میں ہونے والی دو شوبز ستاروں شہروز سبزواری اور صدف کنول کی شادی کی بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچا پے۔ البتہ اس شادی سے کی خبر آنے کے بعد سے گویا ایسا محسوس ہوتا کہ شاید اس شادی کو عوام کی جانب سے قبول نہیں کیا جارہا ہے۔ لوگوں نے شہروز سبزواری کو سابقہ بیوی سائرہ یوسف کو دھوکا دینے کا الزام لگایا ۔ کل پورا دن ٹوئیٹر پر صدف کنول اور شہروز سبزواری کے خلاف ٹرینڈ چلتے رہے تو دوسری جانب سائرہ یوسف کے حق میں ٹرینڈ چلتے رہے اور عوام نے ان کو “دلوں کی رانی” کا خطاب بھی دے ڈالا۔

جبکہ اس ہی سلسلے میں اب اداکار شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نےاپنے اور صدف کنول کے خلاف لگنے والے تمام الزامات کا دفاع کیا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس الزام کو بالکل رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور سائرہ یوسف کی طلاق میں صدف کنول کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان کی طلاق کی وجہ ذاتی معاملات تھے۔

شہروز نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ جو لوگ یہ بات کررہے ہیں کہ میں نے سائرہ یوسف کے ساتھ زیادتی کی اور دھوکا دیا وہ تمام لوگ آئیں اور اس بات کو ثابت کرکے دیکھائیں۔ ان تمام لوگوں سے شہروز سبزواری نے درخواست کی کہ وہ یہ سب چیزیں اب بند کردیں اور ایسے الزامات نہ لگائیں جس میں انہوں نے کچھ کیا ہی نہ ہو۔

دوسری جانب شہروز سبزواری نے بتایا کہ ان کی سائرہ یوسف سے علحیدگی پچھلے سال اگست میں ہوچکی تھی اور ان کا صدف سے تعلق اس کے بعد شروع ہوا ہے۔

یاد رہے دو دن قبل سوشل میڈیا پر نو بیاہتا جوڑے کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کی گئیں تھیں۔ جس پر سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری اور صدف کنول پر کافی تنقید ہوئی ہے۔ لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ یہ جوڑا پچھلے ماہ ہی شادی کرچکا تھا اور تصاویر اب جاری کی گئیں ہیں۔ جبکہ سائرہ یوسف کو کافی محبت اور پذیرائی مل رہی ہے۔ جبکہ شہروز سبزواری نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں کو مطمئن کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago