سائرہ اور شہروز طلاق کے بعد فلم پروموشن کرنے پر تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی طلاق یافتہ جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے طلاق کے بعدایک  فلم میں کام کیا ہے ، پھر ایک ساتھ فلم کی پبلسٹی کی اور انٹرویوز دیتے ہوئے اپنے اپنے  خیالات کا اظہار کیا ہے۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ سائرہ اور شہروز کی 2012 میں لو میرج ہوئی تھی  ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام نوریح ہےلیکن 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد شہروز نے اداکارہ اور ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی ہے ،  صدف اور شہروز کی  بھی ایک بیٹی زہرا ہے۔

Image Source: Instagram

آج کل سائرہ اور ان کے سابقہ شوہر  شہروز اپنی  آنے والی رومینٹک اور کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں البتہ طلاق کے بعد بھی اس طرح ایک ساتھ انٹرویوز دینے اورملنے جلنے پر اداکاروں کو سوشل میڈیا پرلوگوںکی تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

حال ہی میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ لوگ اب اصل زندگی میں میاں بیوی نہیں ہیں تو کیا ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں مشکل پیش آرہی ہے ؟

Shahroz Syra Babylicious ki promotion

شہروز سبزواری نے جواب میں نے انکار کیا اور کہا نہیں ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آرہی۔

شہروزکے مختصر جواب کے فورا بعد سائرہ یوسف نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہمیں زیادہ مشکل اس لیے پیش نہیں آئی کیونکہ ہم دونوں ایک  ہی بچی کے والدین بھی ہیں، اس لیےہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔

سائرہ نے مزید کہا کہ ہم اپنی بیٹی  نوریح کے لیےایک دوسرے کے ساتھ پازیٹو سوچ اور سمجھ کا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جیسا ہم دونوں کا آپس میں تعلق ہوگا ہماری بیٹی ویسا ہی محسوس کرے گی، اسی لیے ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری کے بعد کیا سائرہ یوسف بھی دوسری شادی کررہی ہیں؟

سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ بیٹی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہم دونوں آپس میں ایک دوسرے سے مشورہ کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ چونکہ بیٹی کے لیے ہمارا آپس میں تعلق اچھا ہے اس لیے ہم ایک ساتھ فلم کی پروموشن کرسکتے ہیں، اگر ہمارا تعلق ایسا نہیں ہوتا تو ہم فلم کی پروموشن نہیں کررہے ہوتے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago