شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام ’سیدہ زہرا سبزواری‘ رکھا ہے۔ شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک سب سے پہلے ماڈل و اداکار مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاءاللّہ ،اللّٰہ کی رحمت‘۔اس پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ چل پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدف کنول نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی مبارک باد کی پوسٹیں شیئر کیں جن میں انہیں ٹیگ کرکے مبارک باد دی گئیں ہیں۔
صدف کنول نے مئی 2020 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔ شادی کے بعد دونوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں ترکی میں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے شادی کا ارادہ کیا۔
پچھلے کچھ عرصے سے صدف کنول کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں زیرِگردش تھیں کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، حالیہ دنوں میں اس بات کا اعتراف شہروز سبزواری نے یومِ آزادی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب میں اس وقت کیا کہ جب صحافی نے ان سے اہلیہ سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ صدف کنول گھر پر ریلیکس کر رہی ہیں کیوں کہ انہیں ان دنوں آرام کی ضرورت ہے۔شہروز نے دوران گفتگو مداحوں سے اہلیہ کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی اور بتایا تھا کہ انشااللہ جلد بچے کی خوشخبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں دوسرے بچے کے لیے خاصا پرجوش ہوں، بچے کی پیدائش کے لیے پروڈیوسرز سے 10 سے 15 دن کی چھٹی بھی مانگ رہا ہوں لیکن فی الحال ابھی تک نہیں مل سکی ہے۔ شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ میں 24 گھنٹے بچوں کی دیکھ بھال کرسکتا ہوں۔
واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورے ہے۔ اس کی پرورش کے بارے میں ایک انٹرویو میں سائرہ یوسف یہ بتا چکی ہیں کہ ان کے لیے زیادہ کچھ چیلنجنگ نہیں ہے کیونکہ شہروز اور ان کی فیملی اُن کو سپورٹ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہروز اور میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم اپنی بیٹی کی مل کر پیرنٹنگ کریں گے۔
اداکارہ نے بتایا کہ نورے کو اپنے والد کی کمی محسوس نہیں ہوتی کہ کیونکہ شہروز اور اس کے دادا دادی اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور والدہ وہ اپنی بیٹی سے کوئی چیز نہیں چھپاتیں اور انہیں اچھے طریقے سے ہر بات سمجھاتی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…