معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خبر خبر کا اعلان کیا گیا۔ تاہم یہاں یہ بات بھی ماننے والی ہے کہ اس شادی کی خبر کو لیکر سوشل میڈیا کئی ہفتوں تک چرچہ رہا تھا، اگر اسے سال 2020 کی سوشل میڈیا پر سب زیادہ چرچا ہونے والی خبر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
اپنی دوسری شادی کے حوالے سے اداکار شہروز سبزواری نے موقف اپنایا تھا کہ ان کی ماڈل صدف کنول سے محبت ، اپنی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے علحیدگی کے بات شروع ہوئی تھی۔ اگرچہ اس نوبیاہتا جوڑے کو ابتداء میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھی، یہی نہیں ان پر مخالفین کی جانب سے دھوکا دہی کے الزامات بھی عائد کئے گئے تھے تاہم انہوں نے تمام تر تنقید اور الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔
اس حوالے سے حال ہی میں ایک پروگرام میں شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول نے شرکت کی، اس پروگرام کی میزبانی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کر رہیں تھیں۔ جہاں اس پروگرام دونوں کی جانب سے ماضی ہونے والی تمام تر تنقید کے باوجود اپنی شادی کے حوالے سے بات اور بتایا کہ وہ دنوں آخر کس طرح ایک دوسرے سے ملے تھے۔
اداکارہ شہروز کے مطابق وہ ماڈل صدف کنول سے پہلی بار ایک ایوارڈ تقریب میں ملے تھے، جہاں ان دونوں نے ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا، لہذا وہاں ہم نے اچھی پرفارمنس دی اور اس کے بعد ہم اچھے دوست بن گئے۔
شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ وہ انتہائی قریبی میل جول رکھنے والے شخص ہیں، یہی وجہ ہے کہ کافی کم ہی ایسے لوگ جو ان کے دوست ہیں، جن سے وہ محبت کرتے ہیں اور انہی سے وہ بات کرتے ہیں۔ لہذا صدف کنول کے ساتھ جب انہوں نے پرفارمنس دے کر آئے، تو لوگوں نے ان کی دوستی کو لیکر باتیں کرنا شروع کردیں ، جس بہروز نے مسکراتے ہوئے کہا میں اور صدف ہیں یہ سب؟؟
تاہم انہوں نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اور صدف کو لیکر ایسی باتیں کیں، ان کے مطابق انہوں نے ایک مشورہ دیا کہ ہم اصل میں حقیقی ہم سفر بن جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں جب شہروز سبزواری سے سوال کیا گیا کہ انہیں اپنی اہلیہ صدف کنول کے اندر سب سے اچھی کونسی بات لگی؟ اس کے جواب میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ایک چیز جو ہر مرد کو کسی خاتون کی جانب متوجہ کرتی ہے، وہ ہوتی ہے ایمانداری جوکہ ہماری انڈسٹری میں افسوس کے ساتھ بہت کم ہے، لہذا ہم پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں ہماری ایک مخصوص سوچ ہے، تو ان کو دیکھتے ہوئے، صدف بہت اعلی شخصیت کی مالک ہیں۔
اس کے برعکس صدف کنول کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتہ کہ انہیں شہروز میں کیا اچھا لگا البتہ انہیں شہروز کو دیکھ کر یہ ضرور اندازہ ہوا کہ وہ جس کا سوچتی تھیں کہ ان کے بچوں کا والد کیسا ہونا چاہئے، وہ مجھے شہروز سبزواری میں نظر آیا۔
جوڑے کی جانب سے گھریلو ماحول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم گھر میں انتہائی آزادانہ انداز میں گپ شپ کرتے ہیں، جبکہ دونوں کا کہنا تھا کہ بہروز سبزواری دوسرے کے حوالے سے برا کہنے کے خیال کو پسند نہیں کرتے ہیں۔
ماڈل صدف کنول کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ یہ سب کیا کرتی تھیں تاہم شادی کے بعد یہ سب کام نہیں کرتی ہیں، اس حوالے سے انہیں گھر میں کئی بار ڈانٹ ڈپٹ بھی ہوچکی ہے۔
یاد رہے دونوں فنکار گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد ابتداء میں انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس جوڑے نے ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا اور کئی انٹرويوز بھی دیئے، جس میں انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر خاموش اظہار کی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…