کسی بھی بیٹی کا کوئی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے حال ہی میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ ان کی کسی بھی بیٹی کا کوئی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاونٹ موجود نہیں ہے.

کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت رکھنے والے شاہد آفریدی کو نجی زندگی میں ایک حفاظتی اور محبت کرنے والے باپ کے طور پر جانا جاتا ہے، انہوں نے حال ہی میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بیٹیوں سے منسوب کسی بھی اکاؤنٹس اور ان سے منسلک کسی بھی خبر کو نظر انداز کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں شاہد خان آفریدی نے اپنی ایک بیٹی کے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شارٹس شئیر کیا۔ اس پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ انشا آفریدی کے نام سے بنا ہوا ہے۔ جس میں لکھا بھی گیا ہے کہ قابل فخر بوم بوم آفریدی کی بیٹی اور نادیہ آفریدی کی پری ہیں۔

مذکورہ اکاونٹ کی مزید تفصیلات دیکھی جائیں تو اکاؤنٹ پر انشا آفریدی کے نام پر 5613 فالورز موجود ہیں، مزید اسٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی تصاویر شئیر کی گئی اور ان پر دل کے ایموجیز بنے ہوئے ہیں جبکہ افغانستان اور بھارت کے میچ سے متعلق کمنٹس لکھے گئے اور انشا آفریدی کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے شاہد خان آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ لہذا براہ کرم میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی اکاؤنٹ یا خبر کو نظر انداز کریں۔

واضح رہے اللہ تعالیٰ نے شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ کو پانچ خوبصورت بیٹیوں کی نعمت سے نوازا ہے۔ جن اقصیٰ، انشا، عجوہ، اسمارہ اور عروہ شامل ہیں۔ اسٹار کرکٹر نے ہمیشہ اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیٹیاں ان کا سب سے بڑا سپورٹ سسٹم ہیں۔ جب وہ پاکستان کی نمائیندگی کیا کرتے تھے تو انہیں کئی بار اپنی بیٹیوں کے ہمراہ میدان میں بھی دیکھا گیا تھا۔ جبکہ دیگر عوامل کی حوالے سے بات کی جائے تو وہ اپنی فیملی سے بہت قریب ہیں، کبھی بھی ان کی اہلیہ اسٹار کرکٹر بیوی ہونے کے باوجود میڈیا میں نہیں آئیں اور نہ ہی لا لا اپنی فیملی کے متعلق زیادہ کچھ کبھی میڈیا پر بات کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو ازواجی زندگی میں منسلک ہوئے20 سال ہوگئے

یاد رہے کچھ عرصہ قبل شاہد خان آفریدی نے مشہور میزبان اور اداکار احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور گلوکار شہزاد رائے سے درخواست کی تھی کہ اس پر پابندی کے لئے مہم کا آغاز کریں۔

Image Source: File

سابق آل راؤنڈر کے مطابق شہزاد رائے نے کئی معاشرتی مسائل کو لیکر ان پر مہم چلائی ہے، انہیں اس کی پابندی کو لیکر بھی مہم چلانی چاہئے، انہیں ٹک ٹاک بلکل پسند نہیں ہے، ملک کے دہہی علاقوں میں ایسے ہزاروں بچے ہیں، جہاں ان کے پاس تعلیم کی سہولیات موجود نہیں ہیں البتہ ان کے پاس وائی فائی اور انٹرنیٹ موجود ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی 19سال کی ہے اور انہوں نے اسے اب جاکر موبائل دیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ ٹک ٹاک جیسی چیزوں کی وجہ سے بچوں کی توجہ اس وقت ادھر اُدھر ہوجاتی ہے جب انہیں اپنے مقاصد کی طرف توجہ رکھنی چاہئے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago