دولہا دلہن کا شادی میں ‘غیر حاضر مہمانوں’ سے انوکھا انتقام

شادی چاہے امیر کی ہو یا غریب کی ، پاکستانی کی ہو یا پھر کسی غیر ملکی کی خوشی کے اس موقع پر ہر جوڑا اپنے قریبی دوستوں اور عزیز واقارب کو مدعو کر کے انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرتا ہے بلکہ دولہا دلہن کی جانب سے مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر ان سب کے باوجود بھی مہمان شادی میں شریک نہ ہوں تو خوشیوں کا رنگ ماند پڑجاتا ہے۔

حال ہی میں ایک امریکی جوڑے کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ان کی شادی کی تقریب کے دن جب کچھ مہمان بتائے بغیر غائب ہوئے تو نوبیاہتا جوڑے نے ان مہمانوں کے ساتھ انوکھی حرکت کر ڈالی اور شادی کی تقریب میں شرکت کا وعدہ کرنے کے باوجود نہ آنے والوں مہمانوں سے اخراجات مانگ لیے۔

Image Source: Newyork Post

امریکا کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کے دولہا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تقریب کے اخراجات کا 240 ڈالرز کا بل پوسٹ کیا اور شرکت نہ کرنے والے مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات کے اس بل کو دیکھ کر ناراض مت ہوں، میں یہ آپ کو بذریعہ ای میل بھی ارسال کروں گا تاکہ آپ یہ عذر پیش نہ کرسکیں کہ ہمیں تو یہ موصول ہی نہیں ہوا۔ بل میں لکھا ہے کہ یہ بل آپ کو اس لیے بھیجا. جا رہا ہے کیونکہ آپ نے تقریب میں شرکت کا وعدہ کیا تھا۔بل میں درج رقم آپ کے لیے خالی رکھی جانے والی نشستوں کی ہے کیونکہ آپ نے تقریب میں شریک نہ ہونے کے لیے اطلاع نہیں دی تھی۔

اس نوبیاہتا جوڑے نے امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کا اہتمام جمیکا کے ریزورٹ رائلٹن نیگرل میں کیا گیا۔ اس جوڑے نے مہمانوں کو بل بھیجے جانے کی وجہ یہ بتائی کہ مہمانوں سے تقریب میں شریک ہونے کے بارے میں چار بار پوچھا گیا اور ان کے لیے بہترین انتظامات کرنے کے لیے ان کی رقم ضائع ہوئی لہٰذا اب یہ رقم مہمانوں کو ہی ادا کرنی ہوگی۔

Image Source: Newyork Post

جوڑے کے مطابق شادی کے استقبالیہ ڈنر میں 120 ڈالر جو کہ 19,915 پاکستانی روپے بنتے ہیں ، خرچ ہوئے جبکہ دولوگوں کے کُل 240 ڈالر یعنی پاکستانی 39,830 روپے بنتے ہیں۔ جوڑے نے مہمانوں سے کہا ہے کہ یہ رقم ان پر واجب الادا ہے اور وہ اسے پے پال کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔ مہمانوں کو رقم کی ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی مہلت بھی دی گئی ہے جو کہ 18 اگست ہے۔ یہ بل ایک تفصیلی نوٹ کے ساتھ ہےجس میں لکھا ہے کہ ، “یہ انوائس آپ کو بھیجی جارہی ہے کیونکہ آپ نے فائنل ہیڈ کاؤنٹ کے دوران شادی کے استقبالیہ میں سیٹ کی تصدیق کی تھی۔ درج کردہ رقم آپ کی انفرادی نشستوں کی قیمت ہے۔یہ رقم آپ کی سیٹ (جگہوں) کی پیشگی ادائیگی کے لیے ہم پر واجب ہے چونکہ آپ نے کال کر کے آگاہ نہیں کیا تھا اس لئے اب آپ زیلی یا پےپال کے ذریعے اس رقم کی ادائیگی کرینگے۔ براہ کرم ہم سے رابطہ کریں اور ہمیں بتائیں کہ ادائیگی کا کون سا طریقہ آپ کے لیے بہتر ہے۔ شکریہ! “

واضح رہے کہ امریکی نوبیاہتا جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھیجی گئے بل (انوائس )کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

7 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago