شادی چاہے پسند کی ہو یا ارینج رسک ہے،سجل علی

برطانوی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی نے شادی کو بڑا ‘رسک’ قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر سجل علی کے ایک انٹرویو کا کلپ کافی وائرل ہے جس میں اداکارہ شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پسند چاہے اپنی ہو یا والدین کی، دونوں صورتوں میں شادی ایک بڑا رسک ہے۔

سجل علی نے حال ہی میں اپنی پہلی برطانوی فلم’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈُو وِد اِٹ’ کی جدہ میں منعقدہ دوسرے ریڈ سی فلم فیسٹیول نمائش میں شرکت کی۔اس موقع پر فلم کی پروڈیوسر اورمصنف جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی شرکت کی۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ شادی اپنی پسند سے کرنی چاہیے یا والدین کی؟ سجل علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘میرے لیے یہ طے کرنا قبل ازوقت ہوگا کہ ارینج یا لوو لیکن میں صرف محبت کی شادی پر یقین رکھتی ہوں اور محبت پر یقین رکھتی ہوں، لیکن شادی ایک بڑارسک ہے ، چاہے وہ اپنی پسند کی ہو یا والدین کی پسند سے ہو’۔

سجل علی نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ شبانہ اعظمی جیسی لیجنڈ اداکارہ کے ساتھ کبھی ایک ساتھ کام کریں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہدایت کار شیکھر کپور کی ہدایت کار اور جمائمہ خان کی پروڈیوسرشپ میں ان کا کام کرنا معجزہ ہے، کیوں کہ انہوں نے کبھی ان جیسی شخصیات کے ساتھ کام کرنے کا نہیں سوچا تھا۔

اداکارہ سجل علی اس فلم میں میمونہ نامی پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو ارینج میرج کرکے برطانیہ منتقل ہوجاتی ہیں، جہاں ان کی زندگی میں مختلف واقعات پیش آتے ہیں۔واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ‘واٹس لوو گاٹ ٹو ڈُو وِد اِٹ’ بھی پاکستانی معاشرے میں ہونے والی لوو اور ارینج میرجز کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے یہ فلم عمران خان سے شادی کے بعد پاکستان میں  ہونے والے اپنے تجربات سے متاثر ہوکر لکھی ہے۔

اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری، جیف مرزا، مم شیخ، مریم حق اور سندھو وی شامل ہیں۔جبکہ اس کی کہانی ایک فلم میکر خاتون کے رومانس کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی شادی کے لیے ڈیٹنگ ایپس تک کو بھی آزما کر دیکھتی ہیں مگر انہیں ہمیشہ غلط مرد ہی ملتے ہیں۔ فلم کی کہانی کے مطابق مذکورہ فلم ساز لڑکی ’زوئی‘ (للی جیمز) بعد ازاں اپنی والدہ (ایما تھومپسن) کے کہنے پر اپنے پرانے پڑوسی پاکستانی لڑکے (شہزاد لطیف) سے شادی کے لیے لندن سے لاہور آتی ہیں اور وہ سجل علی سے ان کی شادی کی ڈاکیومینٹری بناتی ہیں۔اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خاندان کی پسند سے ہونے والی شادی محبت کی شادی میں تبدیل ہوجاتی ہے اور فلم میں پاکستانی ثقافت، رسم ورواج کو بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سجل علی ویب سیریز میں ‘فاطمہ جناح’ کا کردار کرینگی

مذکورہ فلم میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے بھی شامل ہیں جب کہ اس میں متعدد پاکستانی مناظر کو بھی دکھایا گیا ہے۔اس کی شوٹنگ کے لیے لندن میں لاہور کا مصنوعی سیٹ تیار کیا گیا تھا۔اس کی ہدایات بولی وڈ فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں، جسے بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago