سحر حیات شادی کے اسپتال میں داخل ،شوہر کون سا ولا گ چاہیے ولیمہ یا اسپتال؟

ولیمے کے اگلے ہی دن بیوی ہسپتال پہنچ گئی ۔۔ ان کا بس چلے تو ہر ذاتی بات بھی دکھا دیں ، سحر حیات کے شوہر نے سوشل میڈیا پر کیا سوال کیا کہ صارفین مذاق اُڑانے لگے؟

 معروف ٹک ٹاکر سحر حیات کی شادی کی پرتعیش تقریبات میں ٹک ٹاکرز نے خوب جلوے بکھیرے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔گزشتہ سال دسمبر میں گلوکار سمیع رشید سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والی ٹک ٹاکر سحر حیات نے اب اپنا گھر بسا لیا ہے سحر حیات کی شادی کی تقریبات کا ا ٓغاز گزشتہ دنوں دعائے خیر سے ہوا، جس کے بعد برائیڈل شاور، مایوں، ابٹن اور مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Sehar Hayyat Walima Hospital

ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 3 دن پہلے ہی ختم  ہوئی ہے، شادی کے دوسرے روز ولیمے کی تقریب ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی۔ ولیمے کے اگلے  دن ہی سحر حیات  کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کل ہی سحر کی اسپتال سے تصویر وائرل ہوئی اور گذشتہ رات ہی ان کے شوہر سمیع نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر سوال پوچھا کہ آپ لوگ پہلے کونسا وی لاگ دیکھنا چاہیں گے؟ ہمارے ولیمے کا یا پھر سحر کے ہسپتال جانے کا ۔۔

وائرل پوسٹ میں بتایا جاتا ہے کہ سحر کو نظر لگ گئی وہ بیمار ہوگئی ہے اس لیے وہ ا سپتال میں داخل ہے ۔۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ بات بالکل سمجھ نہ آئی۔ کمنٹس میں مداحوں نے  نئےشادی شدہ جوڑے کو خوب تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا بس نہیں چل رہا ورنہ ہر ذاتی بات، ہر چیز کو یہ لوگوں کے ساتھ وی لاگز بنا کر شیئر کریں۔

سوشل میڈیا پر اس وقت سحر حیات کی قریبی دوست کنول آفتاب، جنت مرزا کی ویڈیوز سمیت کئی ٹک ٹاکرز کی ڈانس پرفارمنسز کا سیلاب آیا ہوا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِن ویڈیوز اور تصویروں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

وہیں کچھ مداح سحر کی حمایت میں ان کی بہتری کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔ سحر کی رخصتی سے ایک اور ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر سب کا دل جیتا جس میں وہ اپنے گھر والوں کو ماں کا خیال رکھنے کی ہدایت کر رہی ہیں۔

Image Source:hamari web
Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago