سعودی عرب نے رواں سال ہونے والے حج کی پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق اس برس صرف سعودی عرب میں مقیم افراد کو ہی حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حج کے شرکاء کی تعداد محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس برس صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ حج ادا کرسکیں گے جبکہ دوسرے ممالک کے لوگ جو سعودی عرب میں مقیم ہیں ان کو بھی ساتھ حج کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں جہاں ایک جانب اس وقت کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے وہیں اس فلحال اس کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے بھی کچھ مثبت خبریں موصول نہیں ہورہیں ہیں لہٰذا اس ہی غرض سے حج کے شرکاء کی تعداد کو محدور کیا جارہا ہے ساتھ ہی تعداد کے کم ہونے سے عازمین حج کے مابین سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا جائے گا تاکہ انسانی جان کے تحفظ سے متعلق شریعت کے مقاصد پورے کئے جاسکیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے جاری کردہ بیان میں مزید بتایا گیا کہ حرمین شریفین آنے والے تمام زائرین و عازمین کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اگرچہ سعودی حکومت نے وباء کے ابتداء میں ہی حفاظتی اقدامات کے تحت عمرہ زائرین پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاکہ وباء کو مزید پھلنے سے روکا جاسکے۔ موجودہ اقدام بھی اس ہی سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔
واضح رہے ہر سال دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے کئے تقریباً 25 لاکھ افراد سعودی عرب میں اکھٹا ہوتے ہیں اور حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔ یہ مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے سال تقریباً 18 لاکھ کے قریب بیرون ملک سے لوگ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب آئے تھے۔ اگرچہ حج کو اس بار مقامی لوگوں تک محدود کرنے سے قبل ہی تمام ممالک کو کہہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنی تیاریوں پر فلحال صبر کریں۔ جس کے بعد ملائشیا اور انڈونیشیا کی حکومتوں نے اس سال اپنے شہریوں کو حج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن بھی 22 جون سے کردیا ہے۔ اب وہاں تمام مساجد میں ایک بار پھر سے ایس او پیز کے ساتھ کھول دی گئیں ہیں جہاں باجماعت نماز ادا کی جارہی ہے۔ جبکہ دیگر معمولاتِ زندگی بھی بحالی کی طرف گامزن ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…