عوام نے لاک ڈاؤن میں کیا کچھ انٹرنیٹ پر دیکھا۔ گوگل نے بتادیا

کورونا وائرس کے خطرے پیش نظر جہاں دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔ وہیں لوگوں کو گھروں میں رہے کر وقت گزارنے میں موبائل فونز اور انٹرنیٹ نے کافی کلیدی کردار ادا کیا۔ لوگوں نے اگر اس عرصے میں کسی چیز کا تواتر سے استعمال کیا تو وہ تھا موبائل فون اور اس میں موجود انٹرنیٹ کی سہولت۔ تو پھر سوال آٹھتا ہے کہ آخر لوگوں نے اس عرصے میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر کیا دیکھا۔ یقینا آپ کسی سے پوچھیں وہ تو نہیں بتائے گا کہ کیا دیکھا البتہ گوگل نے سب بتادیا ہے۔

گوگل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران گراسریز ڈیلیوری کی تلاش میں تقریباً 300 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ ساتھ ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگوں نے ماحول، صحت مند طرز زندگی اور آن لائن خریداری کے حوالے سے مواد زیادہ تر ڈھونڈ رہے ہیں۔

گوگل ایشاء پیسفک کے انڈسٹری ہیڈ فار ساؤتھ ایشیاء فراز اظہر کے مطابق تحقیق نے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پاکستانی صارفین بلند تر نفاست، زیادہ پائیدار اشیاء اور خدمت کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ گزشتہ 12 ماہ میں بہترین صحت بخش طرز زندگی کی طرف رجحان بڑھا ہے۔

گوگل نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا پاکستان میں ہر پانچ میں سے چار انٹرنیٹ صارفین کسی بھی چیز کی خریداری سے قبل اسے انٹرنیٹ پر سرچ یعنی تلاش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن گراسیریز کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اگرچہ آن لائن گراسیریز کی خریداری اس قبل بھی ہوا کرتی تھی لیکن کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران یہ تعداد 300 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

گوگل رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین ماحول کے بارے میں کافی فکرمند ہیں اور اس سے متعلق مواد کو تلاش کرنے میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق مواد کی تلاش میں تقریباً دیڑھ فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ البتہ توانائی کو دوبارہ سے قابل استمال بنانے یا دوبارہ کارآمد بنانے کے حوالے سے معلومات کے حصول میں130 فیصد تک رجحان بڑھا ہے۔

دوسری جانب گوگل سرچ پر معلومات حاصل کرنے والے پاکستانی صارفین ہوا کے معیار اور آلودگی کے واضح اثرات کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں کیونکہ کلئیر اسکائز کی تلاش میں 300 فیصد، کلین ائیر کی تلاش میں 225 فیصد ساتھ صاف پانی کی تلاش میں تقریباً 217 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس ہی عرصے میں پاکستان میں ڈیجیٹل ویڈیوز کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں روایتی کھانوں کی ایک بڑی فہرست ہے اور لوگ انھیں پسند بھی کرتے ہیں البتہ اس دوران لوگوں نے ان کھانوں کے بجائے ایسے کھانوں کو انٹرنیٹ پر تلاش کیا جو صحت کے اعتبار سے موضوع ہیں۔ ساتھ ہی گوگل رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روازانہ ورزش کے متعلق بھی معلومات حاصل کی گئی اور اس کی تعداد میں پہلے کے مقابلے میں تقریباً 160 فیصد تک دیکھنے میں آیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago