سعودی حکومت صرف20 فیصد پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے گی

حج مسلمانوں کی وہ فرض عبادت ہے، جس کو زندگی میں ایک بار ادا کرنا ہر صاحب استطاعت مسلمان پر فرض ہے۔ دنیا بھر سے مسلمان ہر سال لاکھوں کی تعداد میں حج کی ادائیگی کیلئے خاطر مکہ مکرمہ تشریف لاتے ہیں۔ ااگرچہ یہ سلسلہ چودھا سو سالوں سے جاری ہے، دنیا میں حج کا اجتماع کبھی نہیں روکا ہے۔ البتہ اس بار پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اس بات کے خدشات ظاہر کئے جارہے تھے کہ شاید سعودی حکومت اس بار حج کی اجازت نہ دے۔

البتہ ایک طرف تو اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ تو دوسری طرف پاکستانی قوم کے لئے قدر بہتر خبر ہے کہ اس معمول کے حاجیوں کے بجائے صرف 20 فیصد لوگوں کو ہی حج کی اجازت دی جائیگی۔ یہ اس لحاظ سے اچھی خبر ہے کہ ایک طرف حج کی عبادت روکے گی نہیں اور دوسری طرف پاکستان کی بھی شرکت یقینی رہے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا کہ حکومت مستقل سعودی حکومت سے پاکستان کے حج کوٹے کے حوالے سے رابطے میں ہے۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت اس بار محدود لوگوں کے حج کروانے کے ارادے سے ہے۔ اس حوالے سے وہ تمام سفارشات بادشاہ سلمان کے بھیج چکے ہیں۔

نورالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اس بار پاکستان کو محض 20 فیصد کا کوٹا دینے کے ارادے سے ہے۔ یادرہے تمام تر سفارشات ہیں حتمی فیصلہ اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ اس قبل سعودی حکومت تمام مسلمانوں کو دینا بھر میں یہ پیغام دے چکی تھی کہ وہ اپنے اب بار کے حج کے ارادوں پر صبر رکھیں۔

البتہ انڈونیشیا جو مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ جہاں سے ہر سال دو لاکھ بیس ہزار کے قریب مسلمان حج کے لئے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں ۔ وہاں کی حکومت نے اس بار فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس بار اپنے شہریوں کے حج کے لئے سفر کی اجازت نہیں دیں گے۔ انڈونیشین مذہبی امور کے وزیر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یہ فیصلہ انتہائی سخت اور مشکل تھا ۔انہوں نے نا چاہتے ہوئے کیا لیکن ان پر اپنے شہریوں اور کام کرنے والوں کی زندگیوں کی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے اگر حکومت سعودی اگر حج کی اجازت دیتی ہے تو اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ کچھ فیصد ہی لوگوں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ جبکہ جن لوگوں کو اس کی اجازت دی جائے گی وہ سخت حفاظتی تحویل میں ہونگے۔ کم لوگوں کو بھجنا ایک۔مشکل فیصلہ ہوگا، لوگ سالوں اس سفر کا انتظار کرتے البتہ اس بار حالات نہایت خراب ہیں۔ جبکہ حکومت سعودی اس حوالے سے حتمی فیصلہ 15 جون تک کرے گی۔

اس تمام صورتحال کے حوالے سے حکومت سعودیہ کی جانب سے رواں ہفتے ملک بھر سے لاک ڈاؤن ختم کرکے ایس او پیز کے ساتھ ملک کو کھول دیا ہے۔ ساتھ ہی مسجد نبوی بھی اب نمازیوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔ اور حالات معمول کی طرح آہستہ آہستہ آرہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

1 week ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago