جہاں چاہ، وہاں راہ۔۔ افغان طالب علم ہمت کا نشان بن گیا

یوں تو پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ہے۔ یہاں تک کے اس وقت دنیا کے بیشتر ملکوں میں تعلیمی اور علمی درسگاہیں بھی پچھلے کئی عرصے سے بند ہیں۔ اس سلسلے میں تعلیمی سرگرمیاں کافی بری طرح سے متاثر ہورہی ہیں۔ البتہ تعلیم و شعور ایک ایسی چیز ہے جو بیان کرتا ہے کہ آیا وہ قوم کتنا اپنے مستقبل کو لیکر فکر مند ہے۔

افغانستان جو کہ پچھلی کئی دہائیوں سے جنگ کی صورتحال میں ہے۔ جہاں پر علم و تحقیق کی درسگاہیں بربادی کا منظر پیش کرتی ہیں۔ البتہ ہر معاشرے میں کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ملکی حالات کو بہتر بنانے کے عزم کو ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔ افغانستان میں بھی کئی ایسے لوگ ہیں جو اتنے خراب تر حالات کے باوجود اپنا علمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایسی ہی ایک کہانی افغانستان کے شہر کھوسٹ کی ہے، جہاں جنگ کے باعث حالات پہلے ہی انتہائی خراب تھے اور ملک میں غربت کے باعث تعلیم حاصل کرنے کا رجحان بھی نہایت کم ہے البتہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نے افغانستان میں بھی تعلیم سرگرمیوں کو بند کررکھا ہے۔ البتہ شبیر احمد نامی ایک افغان شہری جو شمالی افغانستان کے سب سے بڑے شہر کھوسٹ کا رہائشی ہے۔ یہ شہر پاکستان کے علاقے کورم ایجنسی اور وزیرستان سے کافی قریبی واقع ہے۔ جہاں شبیر احمد نے اپنے اسکول کے ساتھیوں کی مدد کے گرز سے اپنا یوٹیوب چینل بنایا تاکہ وہ اپنے ساتھیوں کی مدد کرسکے، ان ویڈیوز کے ذریعے لیکچرز دے سکے اور ان کی معطل شدہ پڑھائی کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد فراہم کرسکے۔ البتہ یہ عمل آج کل کافی لوگ کررہے ہیں جبکہ شبیر احمد کے معاملے میں منفرد یہ تھا کہ اس نے اپنے موبائل کے کیمرے کو پکڑنے کے لئے جس ٹرائی پورڈ کا استعمال کیا تھا وہ لکڑیوں کی مدد سے ہاتھ سے بنایا گیا تھا۔ جس کی تصویر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہے اور لوگ اس کی ہمت اور جرت کو کافی سارا رہے ہیں ۔

اس پورے واقعے سے شبیر احمد کی نیک نیتی کا اندازہ بھی ہوتا ہے کہ وہ وسائل کی کمی کے باوجود زندگی میں اپنا مقصد بڑا سوچ چکا ہے۔ جس کے لئے وہ کاوشیں بھی کررہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago