سعودی عرب نے 20 ممالک کے مسافروں کی آمد پر عارضی پابندی لگادی

حکومت سعودی عرب کا منگل کے روز ایک بڑا فیصلہ، 20 ممالک کے لوگوں کا سعودی عرب میں داخلہ معطل کردیا گیا۔ تاہم اس دوران سفارت کار، سعودی شہری، طبی عملے اور ان کے اہلخانہ کو اس فیصلے سے استثنی حاصل رہے گی۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اس فیصلے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عائد کی گئی اس عارضی پابندی 3 فروری سے نافذ عمل ہوگی، جس کے تحت متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، برطانیہ، جنوبی افریقہ، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ، پرتگال، سوئیڈ، مصر، لبنان، ہندوستان اور پاکستان سے آنے والے افراد شامل ہونگے۔

Image Source: Arab News

اس ہی سلسلے میں سعودی عرب کے سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے، جس میں ان میں دیگر ممالک سے آنے والے افراد بھی شامل ہیں جو سعودی عرب میں داخلے کی خواہش سے پہلے کے 14 روز کے دوران ان ممالک سے گزرے ہوں یا وہاں کا سفر کیا ہو۔ البتہ مملک سعودی وزارت صحت کھ متعین کردہ حفاظتی اقدامات کے تحت ان ممالک سے بلا کسی تعطل کے سپلائی چین اور شپنگ کی نقل و حرکت جاری رہے گی۔

سعودی حکومت کی طرف سے جاری کردہ خط میں مزید کہا گیا کہ اگر سعودی شہری، سفارتکار اور طبی ماہرین اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مذکورہ ممالک سے آرہے ہوں یا 14 روز کے دوران یہاں سے گزرے ہوں تو انہیں آنے کی اجازت ہے البتہ انہیں سعودی وزارت صحت کے ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

واضح رہے سعودی سفارت خانہ کی جانب سے اس صورتحال کو پاکستانی وزرات خارجہ کے ساتھ تعلقات کی بحالیِ نو کو اولین ترجیح دینے کے بہترین موقع کے طور پر دیکھا جارہا ہے.

Image Source: Twitter

جبکہ اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے منگل کو بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے ایک بار پھر سے پاکستان کے مسافروں کی آمد پر 3 فروری کی صبح 9 بجے سے داخلے پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کے باعث اب کوئی بھی مسافر پاکستان سے سعودی عرب سفر نہیں کرسکے گا۔

یاد رہے گزشتہ برس حکومت سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عمرے پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ برس فریضہ حج بھی سخت حفاظتی اقدامات کے تحت مختصر افراد کو اجازت دی گئی تھی، تاہم دنیا بھر کورونا وائرس کی بہتر ہوتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، حکومت سعودی عرب نے ایک بار پھر سے سخت ایس او پیز کے تحت دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو عمرے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ سلسلہ مرحلہ وار شروع کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago