سعودی عرب کا ثقافتی شہر ‘العلا’ دنیا کے سات عجائب میں شامل

سعودی عرب کے شمال میں واقع ثقافتی و تاریخی شہر العلا کو 2023ء کے دنیا کے سات عجائب میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہونے کے باوجود کچھ عرصہ پہلے تک اس جگہ کے متعلق جزیرہ نما عرب سے باہر بہت کم لوگ جانتے تھے یا بہت کم لوگوں نے اس جگہ کو دیکھ رکھا تھا۔

سال 2023ء کے عجائب کی فہرست مرتب کرنے والے ایوارڈ یافتہ سفرنامہ نگار آرون مِلر کے مطابق جب 2022ء کے آخر میں اس جگہ کو سرکاری طور پر سیاحوں کے لیے کھولا گیا تو عرب کی 2 لاکھ برس پُرانی تاریخ سامنے آئی۔ العلا سعودی عرب کے شمال مغربی صحرا میں واقع ہے جس زیادہ تر حصہ ابھی بھی غیر دریافت شدہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس علاقے کا صرف 5 فی صد حصہ کی کھدائی کی گئی ہے۔

Image Source: Unsplash

العلا کے ساتھ آرون مِلر نے فرانس کے مونٹ سینٹ مائیکل، ارجنٹینا کے پیریٹو مورینو گلیشیئر، بھوٹان کے ٹائیگرز نیسٹ مونیسٹری، ترکیہ کے کیپاڈوچیا، برطانئی کی لیک ڈسٹرکٹ اور جنوبی افریقا کی سارڈائن رن کو 2023 کے سات عجائب کی فہرست میں شامل کیا۔

Image Source: Unsplash

یہاں بتاتے چلیں کہ دنیا کے سات عجائبات کی اولین فہرست دو ہزار سال قبل مرتب کی گئی تھی۔ اس فہرست میں اہرام مصر، بابل کے معلق باغات، زیوس کا دیو ہیکل مجسمہ، آرتمیس کا معبد، موسولس کا مقبرہ، روڈس کا قد آور مجسمہ اور اسکندریہ کا روشن مینار شامل تھے۔ ایک طویل عرصے تک عجائبات کی یہ فہرست قائم رہی تاہم 2000ء میں سوئٹزرلینڈ کی ایک فاؤنڈیشن نے دیکھا کہ مذکورہ سات عجائبات میں سے چھ عجائبات تو زمانے کی دست و برد (یعنی زلزلوں اور آتشزدگی) کا شکار ہوچکے ہیں اور صرف اہرام مصر باقی ہیں۔

Image Source: Unsplash

زیورخ سوئٹزرلینڈ میں واقع اس فاؤنڈیشن نے دنیا کے سات عجائبات کی فہرست کو از سر نو مرتب کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں عوامی رائے حاصل کرنے کا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں دس کروڑ سے زائد افراد کی رائے شامل کی گئی اور بالآخر 2007 میں دنیا کے نئے سات عجائبات کا اعلان کیا گیاجو اس وقت کرہ ارض پر موجود ہیں جن ان کی مختصر تفصیل کچھ یوں ہے ؛ عظیم دیوارِ چین، کرائسٹ دی ریڈیمر-برازیل، چیچن اٹزا۔میکسیکو، پیٹرا-اردن، روم-اٹلی میں واقع دنیا کا سب سے قدیم ایمفی تھیٹر(کولوزیم)، ماچو پیچو-پیرو، تاج محل-آگرہ ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی ریسٹورنٹ جہاں کھانے کے ساتھ ڈرایا بھی جاتا ہے

علاوہ ازیں ، سعودی عرب کے میں واقع مسجد نبوی اپنی تاریخی اور مذہبی حیثیت کے باعث دنیا کی خوبصورت ترین مساجد میں شمار ہوتی ہے۔۔شاندار طرزِ تعمیر اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے بنائی گئی اس عمارت کی ہر چیز انتہائی خوبصورت ہے اور ہر طرح سے دلکش ہے۔ ہر سال حج کے موقع پر دنیا بھر سے آئے لاکھوں کی تعدادمیں مسلمان اس مسجد کے احاطوں میں جمع ہوکر رب کریم کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتے ہیں۔خانہ کعبہ کے بعد مسجدِ نبوی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اہم ترین مقدس مقام ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

59 mins ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago