پاکستان شوبز انڈسٹری کہ مقبول ترین جوڑی سعود قاسمی اور جویریہ سعود ان دنوں ہیں کافی مشکل میں کیونکہ ان کے شوبز سے منسلک معاملات خراب سے خراب ہوتے جارہے۔ سعود ظفر اور جویریہ سعود کے پروڈکشن ہاؤس جے جے ایس کے حوالے سے تنازعات کم ہونے بجائے دن بدن بڑھتے چلے جارہے ہیں۔
یہ معاملات اس وقت شروع ہوئے جب پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنا ایک 35 منٹ طویل ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سعود قاسمی اور جویریہ سعود کے حوالے سے کئے بڑے انکشافات ساتھ ہی انہوں نے ان کے زیر انتظام پروڈکشن ہاؤس پر ایک کروڑ روپے واجب الادا قرار دے دیئے یہی نہیں ان کا ابھی معاملا گرم ہی تھا کہ ایک ویڈیو پیغام اداکارہ شیری شاہ کی جانب سے بھی سامنے آیا، جس میں ان کی جانب سے بھی جویریہ سعود کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی جانب سے بھی جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس پر 90 لاکھ روپے کے قریب رقم واجب الادا قرار دی گئی۔ تاہم اس موقع پر جویریہ سعود کی جانب سے تمام تر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا تھا۔
اس سلسلے سے منسلک گزشتہ رات شوبز اسٹار حسان خان کا بھی ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ جس میں ان کی جانب سے بھی اداکارہ جویریہ سعود اور اداکار سعود قاسمی کے ساتھ کام کے تجربے کو انتہائی مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔ حسان خان کے مطابق انہوں نے بھی جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کچھ پروجیکٹس میں کام کیا ہے تاحال ان کو بھی ابھی تک ان کے پیسے ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ ان کی بھی ایک بڑی رقم جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس پر واجب الادا ہیں۔
حسان خان نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ اب وہ کسی اور جگہ کام کررہے اور ان کو اچھے پیسے دیئے جارہے ہیں ان کو اب جویریہ سعود اور سعود ظفر کے پیسوں کی کوئی ضرورت نہیں البتہ ابھی بھی کئی لوگ ہیں جو ان کے ساتھ کام کررہے ہیں یا پہلے کے پروجیکٹس کے پیسے ان کے پھنسے ہوئے ہیں۔ حسان خان نے سعود قاسمی اور جویریہ سعود سے درخواست کی کہ وہ ان کے نہیں بلکہ دیگر لوگوں کے پیسے ضرور ادا کریں جن کی حق و حلال کی کمائی آپ لوگ روک کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان میں کئی لوگ ایسے تھے جن کا صرف ذریعہ آمدن وہ ہی پیسے تھے اور کئی لوگ ایسے تھے جو اپنے گھروں کے واحد کفیل بھی تھے لہٰذا جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس کو چاہے کہ ان کے پیسے جلد از جلد واپس کریں۔
سلمیٰ ظفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار حسان خان کا کہنا تھا کہ “وہ ناصرف ایک بہت زبردست اور بہترین اداکارہ ہیں بلکہ انہوں نے اس انڈسٹری کو ایک طویل وقت دیا ہے اور اس انڈسٹری میں ان کا ایک الگ مقام بھی ہے۔ لہذا جویریہ سعود اور سعود قاسمی کو یہ چیز سمجھنی چاہئے اور ان جیسی قابل احترام اداکارہ کے پیسے جلد از جلد ادا کرنے چاہئیں۔”
حسان خان نے اداکارہ سعود قاسمی اور جویریہ سعود کے بارے میں مزید کہا کہ مجھے تعجب ہوتا ہے کہ ان دونوں فنکاروں یعنی سعود اور جویریہ کو اخر رات میں نیند کیسے آجاتی ہے کیونکہ انہوں نے کئی فنکاروں کی حق و حلال روک کے رکھی ہوئی ہے۔ حسان خان کے مطابق ان کو حیرت اس پر بات پر اور بھی مزید ہوتی ہے جب وہ رمضان پروگرامز میں سعود اور جویریہ کو دیکھتے ہیں اور لوگوں کو دین کی طرف پکار رہے ہوتے ہیں۔ یہ لمحہ یقیناً سمجھ سے باہر ہوتا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کاش دونوں فنکاروں کو حقوق العباد کا بھی پتہ ہوتا اور وہ کیا کر رہے ہیں۔
یاد رہے اداکار سعود قاسمی، جویریہ سعود یا جے جے ایس پروڈکشن کی جانب سے حسان خان کے الزامات کا کوئی جواب اب تک نہیں آیا ہے، البتہ اس سے قبل جویریہ سعود اس معاملے پر قانونی کارروائی کا عندیہ دے چکی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…