سرفراز احمد کا پانی پلانا، کیا ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ تنازعے کا نتیجہ ہے؟

کرکٹ پاکستانیوں کا قومی کھیل تو نہیں ہے لیکن اس کی محبت اور پسندیدگی شاید قومی کھیل ہاکی سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے۔ ایک عموماً فقرہ کہا جاتا ہے کہ جب پاکستان میں بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو اس کی دو ہی خواہشات ہوتیں ہیں کہ وہ بڑھے ہوکر یا تو فوجی بنے گا یا تو پھر کرکٹر۔ یہاں پر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ لوگوں کے کرکٹ سے جذبات جڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹرز قومی ہیروز کا درجہ رکھتے ہیں، لوگ کہ جیسا ناصرف بننا چاہتے ہیں بلکہ ان ہیروز سے ناصرف بے انتہا محبت کرتے ہیں بلکہ ان کے لئے دلوں میں عزت بھی بہت ہوتی ہے۔

ان ہی ہیروز میں ایک بہت بڑا نام سابق کپتان سرفراز احمد کا بھی ہے، جن کی کپتانی میں ناصرف بڑی کامیابی سمیٹھی ہیں وہیں سال 2017 میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی پاکستان کرکٹ ٹیم نے ان ہی کی قیادت میں جیتی تھی۔ یہی نہیں اگر سرفراز احمد کی شخصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ انتہائی نرم مزاج اور لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہنے والے شخص ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سابق کپتان کی فین فلائنگ بھی بہت بڑی ہے، البتہ ان کی خراب کارکردگی کے باعث ان سے گزشتہ برس کپتانی لے لی گئی تاہم آج بھی وہ ٹیم اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اگرچہ ایک جانب پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے انگلینڈ کی سرزمین ٹیسٹ سیریز کھلنے میں مصروف ہے۔ جہاں پہلے ٹیسٹ ٹیم کی پرفارمنس کافی بہتر نظر آرہی ہے۔ اوپنر شان مسعود کے 156 کے باعث ٹیم پاکستان گریپ میچ پر کافی مضبوط ہوگئی ہے وہیں دوران میچ ایک نئی کانٹروورسی نے بھی جنم لیا۔

Source: Twitter

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اس وقت ٹیم کے بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ ہیں۔ دوران میچ سرفراز احمد اپنے جو نئیر کھلاڑیوں کے لئے میچ کے دوران جوگررز اور پانی کی بوتل لیکر آئے۔ انہوں نے گراؤنڈ میں آکر کھلاڑیوں کو پانی اور جوگرز دیئے وہیں پیچ پر موجود کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ سرفراز احمد کی نرم مزاجی اور اچھے اخلاق سے جہاں واقف ہیں وہیں ان سے اس قسم کے اقدام کی امید بھی کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے جونئیرز کی حوصلہ افزائی وغیرہ بھی کریں۔ جس پر ان کی تعریف بھی کی گئی۔

دوسری جانب کئی لوگوں کی جانب سے اقدام کی مخالفت بھی کی گئی، جن کا خیال ہے کہ یہ سب سرفراز احمد کی توہین ہے۔ وہ ایک سابق کپتان ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان بھی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کے ساتھ ایک بار پھر سے زیادتی کی اور ان کا استحصال کروایا گیا ہے اور اس پورے معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

اگرچہ پانی پلانا یا ٹیم کے کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں جاکر پزیرائی کرنا کوئی برا کام نہیں ہے اور نہ ہی کسی کی اس عزت اور وقار میں کمی آتی ہے۔ اس معاملے متنازعہ بنانے والے لوگ بھول چکے ہیں ماضی میں بڑے بڑے ناموں نے میچ میں بارہویں کھلاڑی کے حیثیت سے پانی وغیرہ پہنچایا ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے دو بڑے نام مہندرا سنگھ دھونی اور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی ہے جبکہ اس فہرست موجودہ کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز تصور کئے جانے والے ویرات کوہلی بھی کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں جاکر پانی پلا چکے ہیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ حافظ قرآن کھلاڑی کونسے ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھی لوگوں کی جانب سے اس تنازعے کے حوالے رائے دی جارہی ہیں۔ جن میں کئی لوگ سرفراز احمد کے اس اقدام کی تعریف کررہے ہیں وہیں کئی لوگ سرفراز احمد کے اس فعل پر ٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ جن کو لگتا ہے شاید ٹیم مینجمنٹ سرفراز احمد کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔

بہرحال معاملہ کچھ بھی ہو، ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نامناسب باتوں پر احتیاط کریں۔ ٹیم کے سارے کھلاڑی سبز حالی پرچم کی نمائندگی کررہے ہیں۔ سرفراز احمد بلاشبہ اس ملک کا ناصرف فخر ہیں بلکہ وہ ایک بہترین کپتان اور زبردست وکٹ کیپر بیٹسمین بھی ہیں۔ کھلاڑیوں پر اچھا برا وقت آتا رہتا ہے۔ ہم سب دعاگو ہیں کہ جلد سرفراز احمد پھر سے ٹیم کا حصہ بنیں اور ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کروائیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago