Categories: صحت

بدلتے موسم میں یہ پھل کھائیں، قوت مدافعت بڑھائیں !

موسم کی رُت بدلنا شروع ہوگئی ہے اور بہت جلد موسم سرما کا آغاز ہونے والا ہے۔ گرمیوں کی طرح سرد موسم بھی اپنے ساتھ کئی سوغات لیکر آتا ہے لیکن اس موسم میں کھانسی، نزلہ ، زکام کی شکایات بڑھ جاتی ہیں لہٰذا ان وائرل انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئے زیادہ تر لوگ جوشاندہ ، گرین ٹی اور مختلف جوسز کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ موسم سرما کے کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو آپ کے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہوئے آپ کو بیمار ہونے سے بچاتے ہیں۔

مالٹا

Image Source: Unsplash

مالٹا سردیوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے اسے موسم سرما کے پھلوں کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ مالٹوں میں وٹامن سی کا ذخیرہ ہے۔ اس میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ بھی موجود ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ یہ آنتوں کے لیے بھی بہتر ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مالٹا کھانے سے انسان کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور وہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

انگور

Image Source: Unsplash

انگور لذیذ ہونے کے ساتھ غذائی اجزاء کا خزانہ ہوتے ہیں، ان میں کیلشیئم، پروٹین، فاسفورس، فولاد، وٹامن سی، اے اور بی 6 کے علاوہ گلوکوز، پوٹاشیم، میگنیشم، سوڈیم، فلیونائیڈز اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ انگور کے مزیدار ذائقے کے علاوہ یہ غذائی اجزا کا خزانہ ہے۔ اس سے مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے اور یہ جسم سے فاضل مادوں کے اخراج میں بھی مدد کرتا ہے۔

امرود

Image Source: Unsplash

مزیدار امرود کے ساتھ اگر کالا نمک اور سرخ مرچ استعمال ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ امرود میں قابل ذکر غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔ یہ قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور ذیابیطس کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

ناشپاتی

Image Source: Unsplash

سردی کا پھل ناشپاتی بچوں اور بڑوں دونوں کا پسندیدہ ہے۔ جو نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ اس کا جوس بھی صحت کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات مثلا وٹامن ای اور سی سے بھرپور ناشپاتی کا استعمال آنتوں کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔

سیب

Image Source: Unsplash

سیب کا باقاعدگی سے استعمال انسان کو کئی بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے، پیکٹن ، فائبر ، وٹامن سی اور کے سے بھرپور پھل سیب انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرکے سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔

انار

Image Source: Unsplash

سُرخ رسیلے انار کو چاٹ یا سلاد میں استعمال کریں یا اس کو خالص ہی کھائیں یہ کٹھا میٹھا پھل مزے دار ہوتا ہے۔ اس کے رسیلے موتی جیسے دانے غذایئت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ انار وائرسز کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

کیوی

Image Source: Unsplash

کیوی میں وٹامن سی، وٹامن اے، بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم ، کیلشئم، آئرن اور میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے ہڈیوں میں جان آتی ہے اور جسم میں خون کی مقدار بڑھتی ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور کیوی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے مدافعتی نظام کو فروغ دیتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کیوی کا ایک کپ دن بھر میں وٹامن سی کی تجویز کردہ مقدار کی 273 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے۔ ایک مطالعاتی نتائج کے مطابق کیوی کا استعمال سردی کے وائرل انفیکشن کے خلاف مزاحمت کا کام سرانجام دیتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago