سرد اور خشک موسم میں بالوں کی حفاظت کے 6 طریقے

ہم سبھی کو موسم سرما کا بے حد انتظار ہوتا ہے، اس موسم کی سوغات سے سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن یہ سردیاں اپنے ساتھ کچھ مسائل بھی ساتھ لاتی ہیں۔سردیوں کا موسم سرد اور خشک ہوتا ہے ۔پھر اس موسم میں گھر کے اندر اورباہر کا موسم مختلف ہوتا جس کی وجہ سے بالوں کی قدرتی چمک اور لچک متاثر ہوتی ہے. طرح سر میں خشکی ہونا ،اور بالوں کے سرے پھٹ جانا یا زیادہ بال گرنا بھی سردی کے موسم کی عام شکایت ہے ۔سرد اور خشک ہواؤں کی وجہ سے سر کی نمی ختم ہوجاتی ہے جس سے بال خشک اور روکھے ہوجاتے ہیں ۔اس کے علاوہ گرم کپڑے بھی بالوں کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے مقابلے میں سردی کا موسم بالوں اور جلد کے لئے زیادہ صحت بخش ہوتا ہے ۔لیکن پھر بھی اس موسم میں جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے بھی بے شمار مسائل جنم لینا شروع ہوجاتے ہیں، آج ہم آپ کو موسم سرما میں بالوں کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بتائیں گے۔

بالوں کی حفاظت کے 6 طریقے

زیتون کے تیل کی مالش

Image Source: Unsplash

سردی کے موسم میں درجہ حرارت کی کمی اور ٹھنڈی ہوائیں بالوں کی نمی ختم کردیتی ہیں۔اسی طرح گھر میں گرم ہوا بھی بالوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ بالوں کی نمی کو محفوظ کیا جائے ۔زیتون کا تیل بالوں کی نمی بڑھانے اور سکون بخشنے کے لئے بہترین ہے ۔زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کرکے بالوں اور سر میں لگا کر ہلکا ہلکا مساج کریں ۔بالوں کی نمی برقرار رکھنے کے لئے ہر دفعہ شیمپو کرنے سے پہلے لگائیں۔

جلدی جلدی شیمپو نہ کریں

Image Source: Unsplash

سردیوں میں جلدی جلدی نہانا ویسے ہی مشکل لگتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بالوں کو کم دھونا ہی بالوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔بالوں کو جلدی جلدی دھونے سے سر کا قدرتی تیل ختم ہو جاتا ہے اور سر میں خشکی ہوجاتی ہے۔سردی کے موسم میں بالوں کو ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ دھوناکافی ہوتا ہے کیونکہ سردی میں پسینہ نہیں آتا جس کی وجہ سے بال چکنے بھی نہیں ہوتے۔

شہد کا ماسک لگائیں

Image Source: Unsplash

شہدبالوں کے لئے قدرتی ماسک کا کام دیتا ہے۔یہ نہ صرف بالوں کی نمی کو واپس لاتا ہے بلکہ بال گھنے بھی نظر آتے ہیں ۔بالوں کی لمبائی میں شہد لگائیں اور 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں، اس سے بال چمکدار اور گھنے لگیں گے۔

بالوں کو گرماہٹ سے بچائیں

Image Source: Unsplash

تیز گرم پانی کا شاور ہو یا بالوں کا اسٹائل بنانے والے گرم اوزار تمام چیزیں بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔بالوں پر استعمال ہونے والے گرم اوزاروں کا استعمال کم سے کم کریں ۔زیادہ گرمائی سے سر میں خشکی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بال کمزور ہو کر جھڑنے لگتے ہیں ۔خشکی کی وجہ سے سر میں خارش بھی ہوجاتی ہے۔

ہیئر پروڈکٹس کا استعمال

Image Source: Unsplash

ہم  بغیر سوچے سمجھے بالوں کے تیل، شیمپو، کنڈیشنر اور دیگر بالوں کی حفاظت کے لئے بہت سی مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔بالوں کی ضروریات کے مطابق بالوں کے لیے صحیح پروڈکٹ کا انتخاب بالوں کے گرنے کو روکنے کا ایک اہم حصہ ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے بال خشک ہیں، تو ایسی مصنوعات کا انتخاب کریں جو  ڈیپ کنڈیشنگ فراہم کریں۔

گیلے بالوں کیساتھ باہر نہ جائیں

Image Source: Unsplash

سردی میں بال سوکھنے میں وقت لگتا ہے،درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے ہوا میں بھی بال نہیں سوکھ پاتے اور نہ ہی آپ ان کے سوکھنے کا انتظار کر پاتے ہیں ۔لیکن پھربھی گیلے بالوں کے ساتھ گھر سے نکلنے کی غلطی ہرگز نہ کریں ۔کیونکہ باہر کا سرد موسم بالوں کی جڑوں میں موجود پانی کو جما دیتا ہے جس سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں ۔سردی میں بال گرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے۔اس لئے بہتر ہوگا کہ بالوں کو ایک دن پہلے دھولیں یا اگر جلدی ہو تو ڈرائر کا استعمال کرلیں۔

مزید پڑھیں: خوبصورت نظر آنے کیلئے کونسی غذائیں اپنی ڈائٹ کا حصؔہ بنائیں؟

اس کے علاوہ اپنی خوراک میں ضروری وٹامنز، اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی  بھی بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ صحت مند چیزیں کھائیں ۔وٹامن ای اور بی  اور پروٹین کا استعمال کریں  یہ بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ سرد موسم میں ضرورت کے مطابق سبزیاں اور پروٹین کا استعمال کرتے ہیں ،گوشت، دہی، مچھلی کھانے سے بالوں کی نشوونما ہوتی ہے اور بالوں کے گرنے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ صحت مند خوراک جتنی ضروری ہے اتنا ہی پانی بھی ہمارے جسم کیلئے نہایت اہم ہے، موسم سرما میں پانی کم پیا جاتا ہے ، بالوں کی گرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔اس لیے سردی کے موسم میں بھی پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد اور بال دونوں ہی اس موسم میں ٹھیک رہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago