امریکا سے اداکارہ صنم جھنگ کی رونے کی ویڈیو وائرل

صنم جنگ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی آبدیدہ ہونے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پردیس میں رہنے کا دکھ بیان کیا

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم جنگ نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکا میں گزارے گئے زندگی کے چند لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں جذباتی آڈیو لگائی گئی ہے جس کے الفاظ یہ تھے کہ “بڑی دور چلے آئے ہیں گھر سے کہ یہاں سے اب گھر لوٹنے میں وقت بہت لگتا ہے اور جہاں چلے آئے ہیں یہاں وقت کہاں بچتا ہے”۔

صنم جنگ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “ملے جلے جذبات ہیں، ایک وقت ہوتا ہے جب آپ کہیں دور چلے جانا چاہتے ہیں اور پھر ہماری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ہم اُسی میں اپنا سکون تلاش کرلیتے ہیں”۔

Sanam Jung Crying Video

اداکارہ نے کہا کہ “بےشک برے دنوں کے بعد اچھے دن بھی آتے ہیں لیکن ان مشکل حالات سے گزرنے والے لوگوں کو میری طرف سے ڈھیر سارا پیار”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “یہ ویڈیو اُن تمام لوگوں کے نام ہے جو اپنوں سے دور بیرون ملک زندگی بسر کررہے ہیں”۔

اداکارہ کو ویڈیو میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم وطن اور والدین سمیت دیگر رشتے داروں سے دوری پر وہ اشکبار ہوجاتی ہیں۔

صںم جنگ کی اس ویڈیو پر شوبز کی شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ۔کیا۔۔

Image Source:Instagram

شوبز کی ان شخصیات مٰیں صبور علی،کومل عزیز ،سدرہ بتول، ،ماروا حسین،حریم فاروق اور عمران عباس شامل ہیں

Image Source:Instagram
Image Source:Instagram

آپ کو بتاتے ہیں کہ صنم جنگ جولائی 2023 میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تھیں، انہوں نے اس پر ولاگ بھی شیئر کیا تھا جب کہ امریکا منتقل ہونے کے بعد بھی وہ وہاں سے ولاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

صنم جنگ امریکا منتقل ہونے کے چند ہی ہی ماہ بعد واپس والدین سے ملنے پاکستان بھی آئی تھیں اور انہوں نے وطن واپسی پر بھی جذباتی پوسٹ کی تھی۔

شوہر اور بچوں کے ہمراہ امریکا منتقلی کے بعد صنم جنگ شوبز اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں اور مداحوں کے لیے امریکا سے ولاگز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago