Categories: پاکستان

سعود اور جویریہ تم لوگوں کو مجھ سمیت تمام چھوٹے ملازمین کی بددعا ہے

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر جنہوں نے سال 1983 میں پاکستان تھیئٹر انڈسٹری سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے پاکستان کے کئی مشہور و معروف ڈراموں میں بطور اداکارہ آئیں تاہم ڈرامہ “کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی” اس ڈرامے نے گویا ان کی قسمت ہی بدل کے رکھ دی، اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کو آج بھی لوگوں کی جانب سے یاد رکھا جاتا ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سلمیٰ ظفر کو ایک بڑا نام جانا جاتا پے۔ لیکن گزشتہ روز سے سلمہ ظفر کافی خبروں کی زد میں ہیں۔ گزشتہ روز لیجنڈری اداکارہ سلمی ظفر فیس بک لائیو آتی ہیں اور پاکستان کے مشہور پروڈکشن ہاؤس جے جے ایس کے بارے میں بڑے انکشاف کرتی ہیں۔

اداکارہ سلمیٰ ظفر کی جانب سے ساتھی اداکار سعود قاسمی اور جویریہ سعود پر سنگین الزامات عائد کئے جاتے ہیں۔ سلمہ ظفر کے مطابق سعود قاسمی اور جویریہ سعود کی جانب سے سال 2006 میں جے جے ایس پروڈکشن ہاؤس کا ابتداء کیا جاتا ہے۔ سلمہ ظفر بتاتی ہیں جے جے ایس پروڈکٹشن ہاؤس کی جانب سے ابتداء “میں یہ کیسی محبت ہے” محبت ہء ڈرامہ شروع کیا جاتا ہے جس سے وہ پانچ سال اور بعدازان “یہ زندگی” ڈرامہ شروع کیا جاتا ہے جس سے وہ چھے سال تک وابستہ رہیں۔

Source: Google

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں سلمیٰ ظفر کی جانب سے اداکار سعود اور اہلیہ جویریہ سعود پر الزامات عائد کرتے ہو بتایا کہ سلمیٰ ظفر کو انڈسٹری میں کس طرح ان کی شرافت اور وقار کی بنیاد پر یاد رکھا جاتا ہے یہ سب کے علم میں ہے البتہ ان کے مطابق جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہاؤس جے جے ایس کے ساتھ انہوں ایک طویل عرصہ کام کیا لیکن آج ان کو بے انتہا ناصرف مایوسی اور افسردگی ہوئی بلکہ ان کو افسوس کس طرح ان کی پروڈکشن ہاؤس نے ان کو استعمال کیا اور بطور فنکار برباد کیا۔

سلمیٰ ظفر نے اپنے لگائے گئے الزامات میں مزید بتایا کہ سعود قاسمی اور جویریہ سعود نے محض ان کو ہی نہیں بلکہ ان جیسے کئی فنکار کو برباد کیا جبکہ انہوں مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بڑے اداکاروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے عہدوں پر پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والوں تک نہیں چھوڑا گیا ان لوگوں کی جانب سے۔

Source: Google

معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر کے مطابق انہوں نے کافی طویل عرصہ ان کے لئے کام کیا البتہ ان کے ادارے جے جے ایس کی جانب سے کچھ بھی نہیں دیا گیا ہے، ساتھ ہی ان کے مطابق وہ چھوٹے ملازمین جن کی تنخواہیں پانچ ہزار، سات ہزار ہوا کرتیں تھی اور بسوں میں لٹک کر وہ لوگ آیا کرتے تھے، مجھ سمیت ان سب کی تمھیں بددعائیں ہیں۔

ویڈیو کو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

سلمیٰ ظفر نے مزید بتایا کہ جویریہ اور سعود نے آج کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اپنا عالیشان گھر بنا لیا ہے اور ایک بہترین زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن وہ سب ایک غیرقانونی طریقے سے کمایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس سال تک خاموش رہیں ،انتظار اور صبر کیا لیکن وہ مزید اب نہیں خاموش رہیں گی۔

سلمیٰ ظفر نے اداکار سعود قاسمی کے عورتوں کے حوالے سے روئے کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی اداکار سعود سے اپنے حق و حلال کی کمائی مطالبہ کرلے، سعود “جو تم لوگوں سے پیسے مانگ لے، سعود اتنا بے غیرت آدمی ہے کہ اگر کوئی عورت کہے کہ اتنے پیسے ہیں وہ اسے سیدھا کوڑھے پر جاکر بیٹھا دیتا ہے۔” انہوں نے اداکار سعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “سعود تم عورتوں کی کمائی پر زندہ رہنے والے مزد ہو، یاد ہے عمر شریف نے تمھارے گلے سے چین کھنچی تھی، تمھاری تو عزت ہی نہیں “.

آخر میں سلمیٰ ظفر کا کہنا کہ ان کے پاس ان الزامات کا اگرچہ ان کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن ان کو معلوم ہے ہے کہ جسمانی اور قانونی طور پر کس طرح لڑا جاتا ہے۔ سلمہ ظفر نے اظہار تعجب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو حیرت ہے سعود اور جویریہ کو اتنے سارے غیرب لوگوں کو دھوکا دینے کے بعد نیند بھی کس طرح آجاتی ہے۔

Source: Google

اپنے ویڈیو پیغام میں سلمیٰ ظفر نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ زندگی میں اپنے حق کی خاطر آخری وقت تک لڑیں گی، ساتھ ہی انہوں نے تمام سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ ان کی اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ لوگوں کو ان کا اصل چہرہ نظر آئی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 day ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 day ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

5 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago