حال ہی میں سجل علی کی جانب سے فوٹو اینڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے۔ جس میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر اپنا ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔
اس بارے میں سجل علی کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں ایوارڈ شوز ہمارے کام کو سراہنے اور ہمت و حوصلہ بڑھانے کیلئے منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی اسی طرح کا بہترین کام کرتے رہیں۔
مگر میری لکس اسٹائل ایوارڈز سے در خواست ہے کہ ان اداکاروں کو بھی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا کریں جنہوں نے اپنے ڈراموں اور فلموں سے ناظرین کی توجہ فوراَ اپنی جانب مبذول کروا لی تھی۔
مثلاََ مہوش حیات نے لندن نہیں جاؤنگا
بادشاہ بیگم میں زارا نور عباس
حبس میں اشنا شاہ وغیرہ وغیرہ۔
انہوں نے یہ بھی کیا جیوری ہمارے ڈرامے، فلمیں نہیں دیکھتے یا پھر خود سے ہی فیصلہ کر لیتے ہیں کہ یہ سوچ کر فیصلہ لیتے ہیں کہ جو اداکارسب سے زیادہ مشہور ہے تو اسے ایوارڈ دے دیا جائے ۔
ایسے فیصلے اور ایوارڈز سے صرف ایک نہیں بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام اداکاروں کا دل توڑ دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ میری یہ بھی درخواست ہے کہ سپورٹنگ ایکٹرز اور ٹیکنیکل ٹیم کو بھی ایوارڈز سے نوازا جائے۔
کیونکہ ان کی ہی محنت سے ہمارے کرداروں میں ایک جادو سا پید اہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہم اور ڈرامے لوگوں کو اچھے لگتے ہیں۔
سجل علی نے یہ دل میرا، الف، دھوپ کی دیوار اور آنگن جیسے ڈراموں کو اپنی خوبصورت اداکاری سے ہٹ بنایا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…