ڈرامہ ‘ چپ رہو’، ‘گلِ رعنا’ ، ‘آنگن’ ‘یقین کا سفر’ الف ,یہ دل میرا، عشق لا اور کچھ ان کہی میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر اپنی ایک پوسٹ جاری کی ہے جس کا کیپشن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سجل علی نے سیاہ ساڑھی میں اپنی ایک دھندلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ایسا مرد جس کو الفاظ کی اہمیت کا اندازہ نہ ہو وہ وقت سے کہیں پیچھے ہوتا ہے۔’
Any man who does not know the power of the word, is behind the times.
جہاں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس کیپشن کو نظر انداز کرتے ہوئے فقط اداکارہ کے حسن کی تعریف کرتی نظر آرہی ہے وہیں بہت سے صارفین کمنٹ سیکشن میں احد رضا میر اور ان کے والد آصف رضا میر کا نام لکھتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘ لگتا ہے سجل علی آج بھی احد کو نہیں بھولا سکیں ہیں’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ یقینی طور پر سجل کا اشارہ احد رضا میر کی جانب ہی ہے’۔
ایک انسٹاگرام صارف نے کمنٹس کرتے ہوئے سجل کو مشورہ دیا ہے کہ ‘ سجل اب آپ کو اپنا ماضی بھول جانا چاہئے، اب دوسری شادی کرلیں، آپ کو ایک خیال رکھنے والے مرد کی ضرورت ہے ورنہ آپ کو ایسے ہی خیالات پریشان کرتے رہیں گے۔’
دوسری جانب بعض صارفین سجل کے اس پیغام کو احد رضا میر کے گزشتہ ماہ دیے گئے انٹرویو کا جواب قرار دے رہے ہیں۔
اس انٹرویو میں آصف رضا میر نے نوجوان نسل، ان کی شادیوں اور پھر طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی اور میاں بیوی میں طلاق کی اصل وجہ بھی بیان کی تھی۔
آصف رضا میر کی ان باتوں کو بعض تنقید نگاروں نے سجل اور احد کے درمیان علیحدگی کی وجہ بھی بتایا ہے البتہ اب سجل کی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں ‘مرد کے الفاظ کی اہمیت’ کو آصف رضا میر کی باتوں پر بلاواسطہ تنقید کیا جارہا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…