شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی بہت جلد مادرِ ملت فاطمہ جناح کے کردار کو نبھاتی نظر آئیں گی۔ تقسیم ہند کے وقتوں پر بننے والی اس سیریز میں سجل علی کے ساتھ سمعیہ ممتاز اور سندس فرحان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگی۔ مادرِ ملت کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سیریز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
تین سیزنز پر مشتمل اس سیریز کا ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا اور پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات بھی دکھائے جائیں گے۔
اس ویب سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جس میں قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کے حالات کی بھی منظر کشی کی جائے گی۔یہ سیریز ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے البتہ اسے نجی ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جاسکتا ہے۔
اس ویب سیریز کے علاوہ سجل علی کے حوالے سے یہ خبریں بھی سرگرم رہیں کہ وہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی انٹرنیشنل فلم میں کام کررہی ہیں اور کچھ دنوں قبل جمائما نے فلم”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ”کے سیٹ سے سجل کے ساتھ اپنی تصویریں بھی شیئرکیں تھیں تاہم اب پروڈکشن ٹیم نے فلم کا پہلا لک جاری کردیا ہے۔ دیگر بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ فرسٹ لک میں پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں اور سجل علی دوپٹہ اوڑھے ایک پرسکون اور پیاری مسکراہٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
اس فلم کی کاسٹ میں بھارت کی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں اور جن کے ساتھ لی جانے والی تصویر جمائما نے انسٹا اسٹوریز میں بھی شیئر کی دیگرےکاسٹ میں برطانوی اداکارہ للی جیمز، پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ سجل علی کی پسندیدہ سبزی کون سی ہے؟
خیال رہے کہ اداکاری اور خوبصورتی میں اپنی الگ پہچان رکھنے والی اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہے۔ اداکاری کے علاوہ سجل علی کی مقبولیت کی ایک وجہ ان کی اور احد رضا میر کی شادی بھی ہے جو مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔ سجل اور احد کی جوڑی ان جوڑیوں میں سے ایک تھی جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں تاہم گزشتہ برسوں میں ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے علیحدی کی خبریں زیر گردش کرتی رہیں مگر ان دونوں کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی تھی تاہم اب ان خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…