پاکستان کی سینئر فلمی اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل نے حال ہی میں بیٹیوں سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر شدید تنقید کی وجہ وضاحتی پوسٹ شیئر کردی۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ‘بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔
اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ اللہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شُکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی۔ اداکارہ نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔’
واضح رہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ افضل اور افضل خان، المعروف نے گزشتہ دنوں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی۔ پروگرام میں بات چیت کے دوران ان دونوں سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ کے دو بیٹے ہیں کیا کبھی آپ کو بیٹی کی کمی محسوس ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں ریمبو نے کہا کہ ‘بالکل، مجھے بیٹی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے، جب رات کو دونوں بیٹے صاحبہ سے مل کر چلے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ بیٹا میں بھی باپ ہوں تمہارا۔’
اداکار نے مزید کہا کہ ‘جب میں ساتھی اداکار اور دوست شان شاہد کی بیٹیوں یا سعود کی بیٹی جنت کو دیکھتا ہوں، اس وقت بہت احساس ہوتا ہے، وہ لوگ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔’اس موقع پر صاحبہ نے کہا ‘لیکن مجھے ہمیشہ سے شوق تھا کہ میرے بیٹے ہوں، اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی جس کی میں شکر گزار ہوں ، اُنہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی۔’
صاحبہ افضل کا اپنے اس بیان کو تفصیل سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘بیٹیوں کے اوپر دباؤ بہت زیادہ ہوتے ہیں، زندگی بھر وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہیں سکتی ہیں، لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی ہے۔’صاحبہ کو اس بات پر ٹوکتے ہوئے اُن کے شوہر، ریمبو کا کہنا تھا کہ ’یہ کیا بات ہوئی، تم پر کیا دباؤ ہے یا تہماری کونسی خواہش پوری نہیں ہوئی، تم نے اپنی مرضی سے شادی نہیں کی، کیا تم اپنی مرضی سے نہیں رہ رہیں۔‘اس پر صاحبہ کا اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اپنی مرضی سے جینے کے لیے لڑکیوں کو بہت محنت اور جد و جہد کرنی پڑتی ہے، اُن کے خیال میں لڑکوں کی زندگی آسان ہوتی ہے وہ سب کچھ اپنی مرضی سے آسانی سے کرسکتے ہیں۔‘
صاحبہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر ہوا لوگوں نے اس پر تبصرے کرنے شروع کردئیے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فلم اسٹار معمر رانا کی اہلیہ نے بھی صاحبہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس کا کیپشن یہ لکھا کہ ‘بیٹیاں رحمت ہوتیں ہیں اور رحمت کبھی بوجھ نہیں ہوتی۔’
مزید پڑھیں: ڈرائیور کی بیٹی اسسٹنٹ کمشنر کیلئے امتحان میں پہلی پوزیشن
ناقدین کے علاوہ صاحبہ کے اس بیان پر بعض لوگوں نے ان کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ معاشرتی صورتحال کے سبب اپنی بیٹیوں کے نصیب سے ڈرتے ہیں۔
واضح رہے کہ صاحبہ اور ریمبو نے ایک دوسرے سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں جن کے نام احسن خان اور زین خان ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…