جب بھی شادی کی بات آتی ہے تو یہ ایک آسان اور سستا معاملہ ہونا چاہئے۔ لیکن بدقسمتی سے آج کی شادی فضول قسم کے رسوم و رواج کی وجہ سے سنت کم اور دکھاوا زیادہ بنتی جارہی ہے اور رسوم و رواج بھی وہ جن میں سے بیشتر کا اسلام میں قطعی کوئی تصور نہیں ہے۔ حال ہی میں، ایک پاکستانی جوڑے نے ایک سادہ نکاح کی تقریب کرکے بہت سوں کے لیے مثال قائم کردی ہے۔ نہ مایوں، نہ ڈھولکی، نہ مہندی، نہ ہی بارات، بس سادہ سا نکاح۔
ان دنوں شادی کی تقریبات محض دکھاوا اور شو کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ ایک سادہ سا نکاح ہمیں بہت ساری پریشانیوں سے بچاتا ہے۔ اسی طریقے کار پر چلتے ہوئے، اس جوڑے نے ایک سیدھا سا نکاح رکھا اور پھر گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب کی جس میں مشکل سے 10-15 رشتے دار شامل ہوئے بعدازاں اس ہی چھوٹی سی تقریب میں رخصتی کی گئی۔
دلہا کا کہنا تھا کہ چونکہ ولیمہ ایک سنت ہے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اور میری اہلیہ سڑکوں پر نکلے اور غریبوں میں کھانا تقسیم کیا۔
دلہے کا مزید کہنا تھا کہ، “میں ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ میری شادی جب بھی ہوگی، میں اسے ممکنہ حد تک آسان بناؤں گا۔ اور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ اللہ نے مجھے ایک ایسی بیوی اور والدین سے نوازا ہے جنھوں نے میری بات کو سمجھا۔ “
میں نے اپنے والدین کو اپنی شادی پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنے دیا۔ میں ہمیشہ اپنی شادی اپنے طور پر کرنا چاہتا تھا۔ “لیکن یہ کہنا میرے لئے واقعی غلط نہ ہوگا میری بہتر تربیت کرنے، مجھے اس قابل بنانے میں سارا کردار میرے والدین کا ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری بیوی آج مجھے فخر سے دیکھتی ہے۔
“میری بیوی میری زندگی میں خوشی اور مسرت کا باعث ہے میں اسے دل پیار کرتا ہوں۔ جہیز (جہیز) کی کچھ اشیاء والدین پر صرف بوجھ ڈالتی ہیں۔ لہذا اس سے انہوں نے اجتناب کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ شادی یا زیورات پر جو کچھ بھی خرچ ہوسکتا تھا اسے ہم اپنی زندگی کو بہتر بنانے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ میں پسند کی اور مہنگی شادیوں کے خلاف نہیں ہوں۔ آپ وہی کریں جس سے آپ خوش ہوں۔ اگر مہنگی شادی کرنا آپ کو خوش کرتا ہے۔ تو ضرو کیجیے! “
کوئی بھی آپ کے 3-5 دن کے فنکشنز کو زیادہ دن یاد نہیں رکھے گا لیکن آپ کے والد کو قرضوں میں ضرور مبتلا کردے گا۔ میانہ روی اختیار کیجیئے! اس کے علاوہ اس طرح کی شادیوں بے تحاشہ خرچہ معاشرے کے غریب طبقے پر بھی بوجھ بن جاتا ہے۔
انہی مہنگی شادیوں کی وجہ سے زنا کرنا شادی سے زیادہ آسان ہے۔ “لہذا ، برائے مہربانی شادیوں کو آسان اور آسان بنائیں تاکہ لوگ حلال کی طرف بڑھیں۔”
یہاں یہی امید اور دعا ہے اللہ تعالیٰ اس جوڑے کی زندگی خوشیوں سے بھرے اور لوگوں کو دکھاوے سے زیادہ سنتوں پر عمل پیراں ہونے کی توفیق دے! اس جوڑے کے برعکس ، حال ہی میں، ایک مہنگی ترین پاکستانی شادی ہوئی جس نے پورے ملک کی عوام کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…