لاہور: سالگرہ کی تقریب میں ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بچوں کو پانی کی جگہ تیزاب پلادیا

عموماً فیملیز بچوں کی سالگرہ اور دیگر موقعوں پر تقریبات کے لیے ریسٹورنٹ وغیرہ کا رخ کرتی ہیں تاکہ وہ سب ایک جگہ مل بیٹھ کر اپنی خوشیوں کو دوبالا کرسکیں لیکن لاہور میں ایک بدقسمت فیملی کو ایسا کرنامہنگا پڑ گیا، یہ فیملی بچوں کی سالگرہ منانے کے لئے ریسٹورنٹ گئی تو وہاں کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر بچوں کو پانی کی جگہ تیزاب پلادیا۔اس سنگین غفلت کی وجہ سے فیملی کی خوشیاں پریشانی میں بدل گئیں تاہم پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسٹورنٹ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مینجر کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاری اڈا کے قریب نجی ہوٹل میں ٹھہری فیملی کے بچوں کی تیزاب ملا پانی پینے سے حالت تشویش ناک ہوگئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔شہری عادل نے لاری اڈا پولیس کو اس واقعے کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک میں واقع نجی ریسٹورنٹ میں بچوں کی سالگرہ منانے کے لئے آئے تھے، جہاں انتظامیہ کی جانب سے رکھی پانی کی بوتل میں تیزاب تھا۔

Image Source: Express News

فیملی کے مطابق ٹیبل پر پڑی ایک بوتل کے پانی سے ایک بچے کے ہاتھ دھلوائے گئے تو بچے کے بازو جل گئے، جب کہ ایک بچی نے دوسری بوتل سے پانی پیا تو اسے قے ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئی، بچی کی قے بچی کے چچا کے بازو اور ٹانگ پر گری تو چچا بھی زخمی ہوگیا۔مذکورہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں ایک شخص بچے کے ہاتھ پانی سے دھلوارہا ہے۔

Image Source: Unsplash

واقعے کے فوراً بعد بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حکام نے ذمے داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے جب کہ مقدمہ درج کیے جانے کے بعد نجی ہوٹل کے منیجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ریسٹورنٹ میں سال گرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی جب کہ وہاں موجود پانی کی بوتل میں مبینہ طور پر تیزاب شامل تھا۔پانی پینے سے بچے کا منہ اور گلے کی نالیاں جھلس گئیں۔ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

بعض اوقات کسی بھی ادارے کی انتظامیہ کی ذرا سی غفلت دوسروں کو شدید مشکلات سے دوچارکردیتی ہے جیسکہ گزشتہ دنوں ملتان کے نجی اسپتال میں ایک ہی دن میں آنکھوں آنکھوں کے موتیا کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد وہ بینائی سے محروم ہوگئے۔اس واقعے میں متاثر ہونے والوں کا کہنا تھا کہ آپریشن کے چند گھنٹوں بعد جب ان کی آنکھوں پر سے پٹی ہٹی تو وہ دیکھنے سے قاصر تھے اور ان کے علاوہ وہاں موجود دیگر مریضوں کی آنکھوں میں بھی درد شروع ہوگیا، جس پر انتظامیہ نے ان مریضوں کو ایک رات اسپتال میں رکھ کر صبح فارغ کردیا جب کہ ان تمام مریضوں کی آنکھوں کی بینائی مکمل طور پر ختم ہوچکی تھی۔جس کے یہ تمام مریض ملتان اور لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago