پاکستان کے لئے 2021 کیسا رہے گا؟ جانئے اہم پیشن گوئیاں

پاکستان کی معروف ماہرِ علم نجوم سامعیہ خان ،آسٹرو پامسٹ محمد علی زیدی اور علم الاعداد کے ماہر کنعان چوہدری نے پاکستان کے بارے میں 2021 کے حوالے سے بڑی پیشن گوئیاں کردیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے تینوں ماہرین سے 2021 میں پاکستان کے عالمی و سیاسی منظر نامے اور مستقبل کے بارے مختلف سوال کیے گئے جن کے ان ماہرین نے دلچسپ جوابات دئیے آئیے جانتے ہیں۔

موجودہ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو کس قسم کے مسائل کا سامنا ہوگا اس بارے میں سامعیہ خان کا کہنا تھا کہ2021 تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ اس سال حکومت کو شدید مسائل درپیش آئیں گے، لیکن اگر تبدیلی آئی تو وہ خوش آئین ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاید وزیراعظم عمران خان پانچ سال مکمل نہ کر پائیں۔ ملک میں مختلف فسادات بڑھ جائیں گے اور معاشی تبدیلیاں بھی رونما ہونے کے امکانات ہیں۔

اس حوالے سے محمد علی زیدی کی رائے بھی سامعیہ خان سے ملتی جلتی تھی۔
تاہم کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے، ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے معیشیت مستحکم ہوگی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا اتحاد برقرا رہے گا یا نہیں؟ اس بارے میں کنعان چوہدری نے کہا کہ حکومت کے خلاف یہ اتحاد مستحکم نہیں رہ پائے گا اور سیاستدانوں کی اندرونی لڑائیوں کے سبب یہ اتحاد ٹوٹ جائے گا۔

جب کہ پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ (نواز ) کے مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے سامعیہ خان اور محمد علی زیدی کا کہنا تھا کہ سابقہ وزیراعظم نواز شریف کی واپس اس سال ممکن نظر نہیں آتی لیکن مریم نواز اور شہباز شریف کا ستارہ عروج پر رہے گا۔

Image Source: Dawn.com

لیکن اس حوالے سے کنعان چوہدری کی رائے دونوں ماہرین کے برعکس تھی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لئے آنے والا سال مشکل ثابت ہوگا اور مریم نواز ملک سے باہر چلی جائیں گی۔

ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے بارے میں سامعیہ خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بجائے آصفہ بھٹو زرداری سیاسی میدان میں اپنی پارٹی کی رہنمائی کریں گی اور پارٹی کے لئے اچھی علامت ثابت ہونگی۔

پروگرام میں سامعیہ خان نے پاکستان کے عالمی دنیا سے تعلقات پر پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منظر نامے میں تبدیلیاں رونما ہونگی اور اس سال میں پاکستان کے جو نئے اتحادی بنیں گے وہ اہمیت کے حامل ہونگے۔

کنعان چوہدری کے مطابق امریکہ کے نئے سربراہ جو بائیڈن اپنے حلف لینے کے بعد کافی تبدیلیاں لائیں گے جو پاکستان کے لئے فائدہ مند اور انڈیا کے لئے نقصان دہ ہونگی ثابت ہونگی۔

مستقبل میں پڑوسی ملک کا کردار کیا ہوگا؟ اس حوالے سے محمد علی زیدی نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے غیر دانشمندانہ حرکتیں ہوتی رہیں گی جن سے انڈیا کو نقصان ہوگا۔ تاہم امریکہ اور انڈیا کو جنگی حالات کا سامنا رہے گا کشمیریوں کو ریلیف ملے گا۔

اسرائیل اور اسلامی ممالک کےمابین باہمی تعلقات کا مستقبل کیا ہوگا؟ اس حوالے سے کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کا اتحاد قائم ہو جائے گا۔

کھیلوں کی دنیاکی بات کریں تو پروگرام میں شامل تینوں ماہرین کے مطابق کھیلوں کے لئے نیا سال اچھا ثابت ہوگا۔ آسٹروپامسٹ محمدعلی زیدی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے روشن امکانات ہیں اور وہ مزید دو سال کرکٹ میں اپنی پرفارمینس دیکھائیں گے جبکہ سرفراز احمد بھی ٹیم میں بطور کپتان واپس آئیں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

8 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago