ہم عوامی شخصیات ہیں، جائیداد نہیں: رومیسہ خان

مشہور ٹک ٹاکر اور اداکا رہ رومیسہ خان اداکارہ نے نئی لانچ ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ٹھریڈز پر ایک پوسٹ میں ہسپتال میں اپنے ساتھ پیش آنیوالا افسوس ناک  واقعہ بیان کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر اپنی مایوسی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تھریڈز میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شخصیت ہونا کو ئی آسان کام نہیں ہے۔

Romaisa khan Nurse Selfie

رومیسہ خان نے لکھا کہ میں اپنی والدہ کو شدید تکلیف  کی حالت میں ایک ہسپتال لے کر گئی جہاں والدہ ا انتہائی میں بہت تکلیف اور درد میں مبتلا تھیں اور اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں اور میں آیئ سی (ICU)نگہداشت کے باہر روتے ہوئے اپنی والدہ کی سلامتی کی دعا مانگ رہی تھی اس وقت مجھے کسی کے حوصلہ اور تسلی دینے والے کی ضرورت تھی۔

Image Source:Thread

لیکن اس موقع پر ہسپتال کی نرسیں میری ویڈیوز بنارہی تھیں اور میرے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھیں، ہسپتال کے اسٹاف کی طرف سے بدتمیزی اور بداخلاقی نے مجھے بہت زیادہ تکلیف دی اور میں اس وقت شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئی۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تقریبات شاپنگ مالز کے اندر ویڈیوز اور سیلفی لینے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس حساس موقعوں پر لوگوں کو فنکاروں کی ذاتی  زندگی کا خیال رکھنا چاہئے۔

ایک اور تھریڈ میں رومیسہ نے اپنی والدہ کی صحت کے متعلق مداحوں کو بتایا کہ ’والدہ کی صحت اب بہتر ہے، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ‘۔

Image Source:Thread

رومیسہ  خان نے مزید کہا کہ لوگ بہت بے حس ہیں، میں جانتی ہوں کہ میں عوامی شخصیت ہوں لیکن میں کسی کی پبلک پراپرٹی نہیں ہوں۔

“رومیسہ خان کی اس پوسٹ پر تھریڈ کے ایک صارف نے کمنٹس کیا ہے کہ سنو آپ ایک آرٹسٹ ہو اور اپ اسے تبدیل نہیں کرسکتے ہیں ٹھیک ہے،اب اگر آپ کی والدہ آئی سی یو میں نہیں تو مین آپ کو مشورہ دونگا کہ آپ کسی کی خوشی کا لمحہ خراب نہ ہونے دیںکیا پتہآپ کا تھوڑا سا وقت جو آپ نے دیا ہو انکی دعالگ جائےاور آپ کی ماما ٹھیک ہوجائے۔

Image Source:Thread

رومیسہ خان  ایک ٹک ٹاکر ہے اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں، وہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے حوالے سےکافی مشہور ہیں۔

رومیسہ خان نے 2020 سے ٹی وی اداکاری کا آغاز کیا تھا اور وہ ابھی تک چند ہی ڈراموں میں سپوررٹنگ کرداروں میں دکھائی دی ہیں۔

انکی پہلی فلم “جان ” ریلیز ہوگئی ہےجس میں وہ عاشر وجاہت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago