ہم میں سے بہت سے لوگوں کو سبزیاں کیوں نہیں پسند ہوتی ، سائنس نے بتا دیا

ہم میں سے بہت سے لوگ سبزیاں نہیں کھاتے اور بہت لوگوں کو سبزیاں پسند بھی نہیں ہوتی چاہے ہری سبزیاں ہو یہ نہ ہو اب ماہرین نے یہ بات پتا لگا لی ہے کہ لوگ سبزیاں کیوں کھانا پسند کرتے؟

Reason People Hate Vegetable

ماہرین نے ایک ریسرچ اسٹڈی کے دوران یہ حیرت انگیز بات معلوم کی ہے کہ وہ کیا چیز ہے جو لوگوں کو اپنی روزانہ کی خوراک میں سبزیاں شامل کرنے سے روکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کی ایک ٹیم کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا خریدنے والے صارفین کم ہی کھانے کی وہ اشیا خریدتے ہیں جن پر ’ویگن‘ (گوشت اور ڈیری سے ہٹ کر غذائیں) کا لیبل لگا ہوتا ہے، جب کہ اس کے برعکس وہ ’صحت بخش اور پائیدار‘ کا لیبل لگا ہوا کھانا زیادہ خریدتے ہیں۔

یہ ریسرچ اسٹڈی جرنل آف انوائرمنٹل سائیکالوجی میں شائع ہوئی تھی، اور واشنگٹن ڈی سی میں سوسائٹی فار رسک اینالیسس 2023 کانفرنس میں پیش کی گئی، اس مطالعے میں یہ دیکھا گیا تھا کہ لوگ کھانے کی اشیا پر لگے مخصوص لیبلز پر کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے چھوٹے دانوں والی مزیدار اور غذائیت سے بھرپور سبزی مٹر

تحقیق کے لیے 7,000 سے زیادہ لوگوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ محققین نے ان شرکا سے کہا کہ وہ دو فوڈ باسکٹ اٹھائیں، ایک بغیر گوشت اور ڈیری والا اور دوسرا وہ جس میں گوشت اور ڈیری شامل ہو۔ ہر باسکٹ پر کچھ لیبل لگے ہوئے تھے جیسا کہ ویگن، پلانٹ بیسڈ (یعنی پودوں پر مبنی)، صحت بخش، پائیدار، یا صحت بخش اور پائیدار۔

محققین نے یہ حیرت انگیز بات دیکھی کہ بغیر گوشت اور ڈیری والے جن باسکٹ پر ’ویگن‘ یا ’پلانٹ بیسڈ‘ لیبل لگے ہوئے تھے، شرکا نے ان کا انتخاب بہت کم کیا، اور صرف 20 فی صد شرکا نے ان باسکٹوں کا انتخاب کیا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر 44 فی صد شرکا نے اسی خوراک (یعنی بغیر گوشت اور ڈیری) والے باسکٹوں کا انتخاب کیا جن پر ’صحت بخش‘ اور ’پائیدار‘ یا دونوں کا لیبل لگا ہوا تھا۔

محققین نے یہ بات بھی دیکھی کہ لیبل کا یہ اثر ان افراد پر زیادہ دیکھا گیا جو ریڈ میٹ (سرخ گوشت) کھانا پسند کرتے تھے، یعنی وہی لوگ ’صحت بخش اور پائیدار‘ جیسے لیبل کو زیادہ ترجیح دے رہے تھے۔ چناں چہ محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کسی بھی غذا کے انتخاب کرنے میں لیبلنگ کا اثر نمایاں ہوتا ہے، اور گوشت کھانے والے افراد کو پودوں پر مبنی خوراک پر بہتر لیبل لگا سبزیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago